دیپیکا پڈوکون 3 بچوں اور رنویر سنگھ بیٹی کے خواہشمند
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنے ہاں پہلے بچے کی آمد کی تصدیق کردی : فوٹو : فائل ممبئی: بالی ووڈ کی مقبول ترین اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے بچوں سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کردیا۔ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 29 فروری کو اعلان کیا کہ وہ رواں سال ... Read more
ممبئی: بالی ووڈ کی مقبول ترین اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے بچوں سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کردیا۔
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 29 فروری کو اعلان کیا کہ وہ رواں سال ستمبر میں اپنے پہلے بچے کا دُنیا میں استقبال کریں گے۔
اس اعلان کے بعد، اب دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کا پُرانا انٹرویو بھارتی میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اس جوڑی نے اپنے بچوں سے متعلق گفتگو کی تھی۔
دوران انٹرویو دیپیکا پڈوکون نے کہا تھا کہ اگر میں اداکار نہ ہوتی تو مجھے نہیں معلوم کہ میں کیا کرتی لیکن میرے تین بچے ضرور ہوتے، میں اپنے بچوں کے ساتھ ایک خوشگوار زندگی گزارتی، بچوں کو زیادہ وقت دیتی۔
دیپیکا پڈوکون نے اپنے ایک اور انٹرویو میں کہا تھا کہ میرے لیے فیملی بہت اہم ہے اور مجھے بچے بھی بہت پسند ہیں، میں اپنے فارغ وقت میں چھوٹے بچوں کی تصاویر دیکھتی ہوں۔
مزید پڑھیں: دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنے ہاں پہلے بچے کی آمد کی تصدیق کردی
بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ میرے مرنے سے پہلے میرے بہت سارے بچے ہوں اور مجھے یقین ہے کہ میں اپنی ایک بڑی فیملی بناؤں گی کیونکہ مجھے بچوں سے پیار ہے۔
دوسری جانب رنویر سنگھ نے کہا تھا کہ وہ اپنی پہلی اولاد بیٹی چاہتے ہیں، وہ اپنی اہلیہ دیپیکا پڈوکون کے بچپن کی تصاویر دیکھتے ہیں اور خواہش کرتے ہیں کہ اُن کی بیٹی بھی دیپیکا جیسی ہو۔
یاد رہے کہ بافٹا ایوارڈز 2024 کی تقریب کے بعد سے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں پہلے بچے کی آمد سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں جس کی اب اس جوڑی نے خود تصدیق کر دی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟