دھونی! تمہیں کچھ نہیں پتہ، ساکشی نے شوہر کو کرکٹ کا سبق پڑھا دیا

سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کو اہلیہ نے کرکٹ کا سبق پڑھاتے ہوئے کہا کہ تمہیں کرکٹ کا کچھ نہیں پتا ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی، ون ڈے اور ٹی 20 ورلڈ کپ جتوانے والے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ایک ایونٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ساکشی کے ساتھ کرکٹ […]

 0  1

سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کو اہلیہ نے کرکٹ کا سبق پڑھاتے ہوئے کہا کہ تمہیں کرکٹ کا کچھ نہیں پتا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی، ون ڈے اور ٹی 20 ورلڈ کپ جتوانے والے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ایک ایونٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ساکشی کے ساتھ کرکٹ دیکھ رہا تھا، اسٹمپ آؤٹ اور ناٹ آؤٹ پر بحث ہوئی تو ساکشی نے کہا کہ تمہیں کچھ نہیں پتا اور کرکٹ کے رولز پڑھانے شروع کردیے۔

دھونی نے بتایا کہ میں اور ساکشی کرکٹ کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرتے لیکن ایک ون ڈے میچ چل رہا تھا ساکشی ساتھ میں بیٹھی تھیں، بولر نے گیند کی وہ وائڈ تھی بیٹسمین آگے نکلا تو وہ اسٹمپ ہوگیا، امپائرز نے ریویو لے لیا کہ فیصلہ تھرڈ امپائر کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اہلیہ کہنے لگیں کہ آؤٹ نہیں ہے اور جب ساکشی نے کہا کہ آؤٹ نہیں ہے تو بیٹسمین پویلین جانے لگا تھا، ساکشی کہنے لگیں کہ وائڈ بال میں اسٹمپ ہو ہی نہیں سکتا۔

دھونی کے مطابق انہوں نے اہلیہ کو بتایا کہ وائڈ بال میں اسٹمپ آؤٹ ہوتا ہے نو بال میں نہیں ہوتا پر وہ کہنے لگیں کہ تم کو کچھ نہیں پتا ہے، انتظار کرو تھرڈ امپائر اسے واپس بلائے گا۔

سابق کپتان نے بتایا کہ جب وہ آؤٹ ہوگیا اور نیا بیٹسمین آگیا تو ساکشی کہنے لگیں کہ کچھ غلط ہوا ہے۔

واضح رہے کہ دھونی انٹرنیشنل کرکٹ سے  ریٹائر ہوچکے ہیں جبکہ انڈین پریمیئر کے حالیہ سیزن میں بھی شرکت سے متعلق دھونی نے کچھ واضح نہیں کیا ہے جبکہ وہ چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کرتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow