دوسرا ون ڈے: پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو شکست دے دی
دورہ آسٹریلیا میں پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کے خلاف دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان شاہینز نے دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش اے کو 8 وکٹوں سے شکست دی، گرین شرٹس نے 79 رنز کا ہدف باآسانی 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ عثمان خان 45 گیندوں پر 39 رنز بنا کر نمایاں […]
دورہ آسٹریلیا میں پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کے خلاف دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
پاکستان شاہینز نے دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش اے کو 8 وکٹوں سے شکست دی، گرین شرٹس نے 79 رنز کا ہدف باآسانی 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
عثمان خان 45 گیندوں پر 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، انہوں نے پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا، طیب طاہر 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے ریپون موندل کا نشانہ بنے، اوپنر عبدالفصیح 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے دونوں وکٹیں ریپون موندل نے حاصل کیں۔
اس سے قبل بنگلہ دیش اے کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 78 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی،
بنگلہ دیش اے کی جانب سے پرویز عالم 19 رنز بناکر نمایاں رہے تھے، شمیم حسین 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے، ابوحیدر 10 رنز بناسکے تھے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عمران جونیئر کی تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی، خرم شہزاد، جہانداد خان اور مبصر خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟