دودھ میں 21 عدد کالی مرچیں اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سردی کی بیماریاں غائب
موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی نزلہ کھانسی زکام سمیت بہت سی بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں، اس موسم میں گرم کپڑوں اور ٹھنڈ سے بچاؤ کیلیے مختلف اقسام کے مشروبات نوش کیے جاتے ہیں۔ یہ مشروبات نہ صرف غذائیت کی بناء پر بے حد مفید ہوتے ہیں بلکہ مزیدار بھی ہوتے ہیں۔ اس […]
موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی نزلہ کھانسی زکام سمیت بہت سی بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں، اس موسم میں گرم کپڑوں اور ٹھنڈ سے بچاؤ کیلیے مختلف اقسام کے مشروبات نوش کیے جاتے ہیں۔
یہ مشروبات نہ صرف غذائیت کی بناء پر بے حد مفید ہوتے ہیں بلکہ مزیدار بھی ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بازاروں میں میوہ جات، موسمی پھل اور سبزیاں بھی دستیاب ہوتی ہیں جو ہمیں موسمی اثرات سے محفوظ رکھتی ہیں۔
موسم سرما کے شفا بخش مشروبات کون سے ہیں؟ اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ہربلسٹ غالب آغا نے ناظرین کو مفید مشوروں سے آگاہ کیا۔
مشروبات میں چینی کے استعمال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اگر لوگوں کو اس بات کی آگاہی ہو کہ چینی ہماری صحت کیلیے کس قدر نقصان دہ ہے تو وہ چینی کو استعمال کرنا ہی چھوڑ دیں اور اگر اسے سفید زہر کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔
سردیوں میں ہونے والی بیماریوں اور ان سے بچاؤ کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس موسم میں تقریباً ہر گھر میں زکام نزلہ کھانسی کی شکایات عام ہوتی ہیں، انہوں نے کہا کہ گلے کی خرابی کی وجہ سے دو آوازیں نکلتی ہیں اس کیلیے شہد میں تھوڑا سا کالا نمک ملا کر چاٹ لیں اور ایک گھونٹ نیم گرم پانی پی لیا جائے تو یہ بہترین دوا ثابت ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ گلے کی خراش یا نزلہ کھانسی کی صورت میں ایک گلاس دودھ میں 21 عدد کالی مرچ ڈال کر اسے ابال لیں، اور رات کو سونے سے قبل تین دن تک پئیں۔
ہربلسٹ غالب آغا نے سینے میں جکڑن کے علاج سے متعلق بتایا کہ ایک چائے کا چمچ شہد تھوڑی سی دار چینی اور ایک چٹکی سونٹھ کا پاؤڈر ملا کر پی لیں یہ چیز قدرتی اینٹی بائیوٹک کا کام کرے گی اور اسے قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کھانسی اور گلے میں خراش سے نجات کیلئے ایک نسخہ تجویز کیا کہ پہلے دن ایک چائے کے چمچ شہد میں پسی کالی مرچ اور دوسرے دن شہد میں کالا نمک اور تیسرے دن ادرک کو کُوٹ کر اس کا دو قطرے رس ڈال کر پی لیں گے تو اس تکلیف سے فوری نجات مل جائے گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟