دنیا کا واحد گولڈ پلیٹڈ ہوٹل، جہاں ہر چیز سونے کی ہے۔۔

سونے کی خاصیت سے کون واقف نہیں، یہ انتہائی قیمتی دھات ہے، جو اپنے خوبصورت سنہرے رنگ کے باعث ہر کسی کو اپنی جانب متوجہ کرلیتی ہے، تاہم آج ہم آپ کو ایسے ہوٹل کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جس کی دیوار سے لے کر فرش تک ہر چیز 24 قیراط گولڈ کے ورق […]

 0  4
دنیا کا واحد گولڈ پلیٹڈ ہوٹل، جہاں ہر چیز سونے کی ہے۔۔

سونے کی خاصیت سے کون واقف نہیں، یہ انتہائی قیمتی دھات ہے، جو اپنے خوبصورت سنہرے رنگ کے باعث ہر کسی کو اپنی جانب متوجہ کرلیتی ہے، تاہم آج ہم آپ کو ایسے ہوٹل کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جس کی دیوار سے لے کر فرش تک ہر چیز 24 قیراط گولڈ کے ورق سے سجائی گئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 24 قیراط گولڈ کے ورق سے سجایا گیا ہوٹل ویت نام موجود ہے، گولڈن ایج دنیا کا پہلا گولڈ پلیٹڈ ہوٹل ہے، جس کی دیوار سے لے کر بیت الخلا اور یہاں تک کہ اسٹیکس تک ہر شے 24 قیراط سونے میں ڈھکی ہوئی ہے۔جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے۔

گولڈ ٹائلڈ ٹاپ فلور انفینٹی پول اس ہوٹل کا سب سے شاندار حصہ ہے اس پول کی ہر ٹائلز پر سونے کی سنہری پرت چڑھائی گئی ہے، یہ فلور شہر کا خوبصورت نظارہ پیش کرتا ہے۔

یہ ہوٹل ویت نام کے شہر ہنوئی کی ایک خوبصورت گیانگ وو جھیل کے کنارے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس ہوٹل کا ہر ایک کمرہ سونے سے سجایا گیا ہے، یہاں تک کہ سنہری باتھ ٹب، سنک اور ٹوائلٹ بھی گولڈ پلیٹڈ ہے۔

22 ملین پاؤنڈ کی خطیر رقم سے تعمیر کیا گیا 25 منزلہ یہ ہوٹل 11سال کے عرصے میں تعمیر کیا گیا، ہوٹل میں 400 کمرے ہیں جن میں ایک ہی تھیم ہے۔

اس ہوٹل میں کمروں کا فی رات کا کرایہ 250 پاؤنڈ سے شروع ہوتا ہے اسی طرح 5,200 فی مربع میٹر کرایہ کے لیے اپارٹمنٹس بھی دستیاب ہیں۔ 400 کمروں پر مشتمل 25 منزلہ پراپرٹی امریکن ونڈھم ہوٹلز برانڈ کے تحت کام کرے گی۔

صرف 300 روپے میں گھر خریدیں مگر ۔۔۔۔۔ ؟

اس ہوٹل میں کھانے کی ٹرے سے لے کر صوفے تک ہر چیز پر سونا چڑھا ہوا ہے۔ یہاں تک کہ اسٹیک کو بھی سونے کے ورق میں لپیٹ کر پیش کیا جاتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow