دنیا کا سب سے قدآور بیل کس ملک سے تعلق رکھتا ہے؟
چند ہی ہفتوں بعد عید قرباں کی آمد آمد ہے اور آپ کو اکثر گلی محلوں میں ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت اور قدآور بیل دیکھنے کو ملیں گے۔ تاہم آپ کے لیے یہ بات جاننا دلچسپی سے خالی نہیں ہوگی کہ دنیا کے قد آور ترین بیل کا تعلق کس ملک سے ہے۔ […]
چند ہی ہفتوں بعد عید قرباں کی آمد آمد ہے اور آپ کو اکثر گلی محلوں میں ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت اور قدآور بیل دیکھنے کو ملیں گے۔
تاہم آپ کے لیے یہ بات جاننا دلچسپی سے خالی نہیں ہوگی کہ دنیا کے قد آور ترین بیل کا تعلق کس ملک سے ہے۔ امریکا میں ایک بیل کو دنیا کا سب سے لمبے قد والا بیل مانا گیا ہے جبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی اسے قدرآور تیرن بیل کے اعزاز سے نوازا ہے۔
ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ اس بیل کی عمر 6 سال ہے جبکہ اس رومیوں کا نام دیا گیا۔ لمبے قد والے بیل کی جسامت 6 فٹ 4.5 انچ اونچی ہے اور وہ دور سے ہی ایستادہ ستون کی مانند دکھتا ہے۔
امریکی ریاست اوریگون میں پیدا ہونے والا بیل رومیو نے ماضی میں ٹامی نامی بیل کی جانب سے بنائے گئے ریکارڈ کو توڑدیا ہے۔ رومیو کی اونچائی ٹام سے بھی 3 انچ سے زیادہ ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ ’1.94 میٹر لمبائی کے حامل بیل رومیو سے ملیں۔ یہ 6 سال کا ہے جو اپنے مالک مسٹی مور کے ساتھ ویلکم ہوم اینیمل سینکچری میں رہتا ہے۔‘
مالک کا کہنا ہے کہ دنیا کے قد آور ترین بیل کو سیب اور کیلے کھانے کا بہت شوق ہے۔ وہ روزانہ 45 کلو گرام گھاس مع اضافی اناج اور دیگر خوراک کھالیتا ہے۔
رومیو کی جسامت چوں کہ کافی بھاری اور لمبائی عام بیلوں کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے تو اس کے آرام کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی نقل و حمل کے ذرائع اور اونچی چھت کے باڑے کا انتظام کیا جاتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟