دل کی جگہ تبدیل : پاکستانی خاندان نے دنیا کو حیران کردیا
قدرت نے انسانی جسم اور اس کے تمام اعضاء کو مکمل ترتیب اور خوبصورتی سے ساتھ تخلیق کیا ہے، تاہم یہ بھی قدرت کا ایک کرشمہ ہے کہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اس ترتیب میں تبدیلی کے باوجود صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔ ایک ایسا ہی خاندان صوبہ سندھ کے شہر قمبر […]
قدرت نے انسانی جسم اور اس کے تمام اعضاء کو مکمل ترتیب اور خوبصورتی سے ساتھ تخلیق کیا ہے، تاہم یہ بھی قدرت کا ایک کرشمہ ہے کہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اس ترتیب میں تبدیلی کے باوجود صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔
ایک ایسا ہی خاندان صوبہ سندھ کے شہر قمبر شہداد کوٹ میں رہائش پذیر ہے جس کے چھ افراد کا دل بائیں نہیں بلکہ دائیں جانب ہے۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے یوسف کمبوہ کی رپورٹ کے مطابق اس خاندان کے چھ افراد میں گھر کے سربراہ خدا بخش سیلرو کی 53 سالہ بیوی، 60 سالہ سالی، دو نوجوان بیٹے اور 22 سالہ بیٹی اور 6 ماہ کا نواسہ بھی شامل ہے۔
غیر معمولی جسمانی تبدیلی کے حامل اس خاندان کا دعویٰ ہے کہ وہ دائیں طرف دل رکھنے والا دنیا میں واحد اور سب سے بڑا خاندان ہے۔
انہوں نے اے آر وائی نیوز کے توسط سے مطالبہ کیا ہے کہ ہم چھ افراد کے نام گنیز بک آف ورلڈ میں شامل کیے جائیں۔
اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں صرف ایک فیصد لوگ دائیں جانب دل رکھنے والے ہوتے ہیں تاہم کسی ایک ہی خاندان کے 6 افراد کا ہونا حیرت انگیز بات ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟