دلجیت دوسانجھ نے کنسرٹ میں جسٹن ٹروڈو کی آمد اور گانے کی ویڈیو پوسٹ کر دی

ٹورنٹو کے راجرز سینٹرز میں بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے مقبولیت کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے، لیکن یہ کنسرٹ اور بھی اہمیت اختیار کر گیا جب کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اچانک اسٹیج پر پہنچ گئے۔ گلوکار دلجیت دوسانجھ نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ٹورنٹو کنسرٹ کی دو ویڈیوز شیئر کر دی ہیں، […]

 0  3
دلجیت دوسانجھ نے کنسرٹ میں جسٹن ٹروڈو کی آمد اور گانے کی ویڈیو پوسٹ کر دی

ٹورنٹو کے راجرز سینٹرز میں بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے مقبولیت کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے، لیکن یہ کنسرٹ اور بھی اہمیت اختیار کر گیا جب کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اچانک اسٹیج پر پہنچ گئے۔

گلوکار دلجیت دوسانجھ نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ٹورنٹو کنسرٹ کی دو ویڈیوز شیئر کر دی ہیں، جن میں سے ایک میں جسٹن ٹروڈو کی آمد کے لمحات دیکھے جا سکتے ہیں اور دوسری میں وہ کنسرٹ کے دوران گانا گا رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by DILJIT DOSANJH (@diljitdosanjh)

کینیڈین وزیر اعظم بھارتی سکھ گلوکار کے کانسرٹ میں پہنچے تو دوسانجھ بھی حیران رہ گئے، ویڈیو میں جسٹن ٹروڈو کو سفید رنگ کی ٹی شرٹ اور بھورے ٹراؤزر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

دلجیت دوسانجھ اسٹیج پر پرفارمنس سے قبل کی تیاری کر رہے تھے کہ اس دوران وزیرا عظم جسٹن ٹروڈو نے اسٹیج پر پہنچ کر دلجیت دوسانجھ کو گلے لگایا، دوسانجھ نے ہاتھ جوڑ کر ان کا استقبال کیا، اس موقع پر دلجیت دوسانجھ اور ساتھی فنکاروں نے جسٹن ٹروڈو کے لیے ’پنجابی آ گئے اوئے‘ کا نعرہ لگایا۔

ساتھی فنکار دلجیت کے نام کے نعرے لگانے لگے تو دوسانجھ نے ٹروڈو کی جانب اشارہ کیا، جس پر وہ ٹروڈو کے نام کا نعرہ لگانے لگے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by DILJIT DOSANJH (@diljitdosanjh)

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow