درجنوں ٹائیگرز مرغی کا گوشت کھانے کے بعد مرگئے

ویت نام میں مبینہ طور پر برڈفلو سے درجنوں ٹائیگرز کی ہلاکت ہوئی ہے، مرغی کا گوشت کھانے کے بعد تیندوے مردہ پائے گئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی نے بتایا کہ ویتنام میں ایک ریزورٹ میں درجنوں تیندوے مرغی کا گوشت کھانے کے بعد مرگئے، ویتنام کے حکام نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ تیندوؤں […]

 0  1
درجنوں ٹائیگرز مرغی کا گوشت کھانے کے بعد مرگئے

ویت نام میں مبینہ طور پر برڈفلو سے درجنوں ٹائیگرز کی ہلاکت ہوئی ہے، مرغی کا گوشت کھانے کے بعد تیندوے مردہ پائے گئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی نے بتایا کہ ویتنام میں ایک ریزورٹ میں درجنوں تیندوے مرغی کا گوشت کھانے کے بعد مرگئے، ویتنام کے حکام نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ تیندوؤں نے جو مرغیاں کھائیں وہ برڈ فلو کا شکار تھیں۔

جنوبی ویتنام کے چڑیا گھر میں بھی درجنوں تیندوے، 3 شیر اور کئی چیتے ہلاک ہوچکے ہیں، حکام نے مرنے والے جانوروں کے بلڈ ٹیسٹ میں برڈفلو کے وائرس کی تصدیق کی ہے۔

ویتنام کے سرکاری میڈیا نے بدھ کو بتایا کہ ایچ فائیو این ون برڈ فلو وائرس کی وجہ سے جنوبی ویتنام کے چڑیا گھر میں 47 ٹائیگر، تین شیر اور ایک پینتھر ہلاک ہو گئے ہیں۔

سرکاری نیوز ایجنسی وی اے این نے اطلاع دی کہ یہ اموات اگست اور ستمبر میں لانگ این صوبے کے نجی مائی کوئنہ سفاری پارک اور ہو چی منہ شہر کے قریب ڈونگ نائی کے ووون زوئی چڑیا گھر میں ہوئیں۔

وی این اے کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل سینٹر فار اینیمل ہیلتھ ڈائیگنوسس کے ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق جانوروں کی موت ایچ فائیو این ون A وائرس کی وجہ سے ہوئی۔

جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے چڑیا گھر کے عملے کے کسی رکن میں سانس کی تکلیف کی علامات نہیں پائی گئیں، تاہم چڑیا گھر نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow