خود کو مسٹر پرفیکٹ نہیں سمجھتا، عامر خان
‘دنگل’ اور ‘پی کے’ جیسی سُپر ہٹ فلمیں کرنے والے بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے خود کو “مسٹر پرفیکٹ” کہنے سے منع کردیا۔ عامر خان کا شمار بالی ووڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی ہر فلم میں منفرد کردار ادا کرکے اپنے مداحوں کو محظوظ کیا، عامر خان نے اپنی شاندار اداکاری ... Read more
‘دنگل’ اور ‘پی کے’ جیسی سُپر ہٹ فلمیں کرنے والے بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے خود کو “مسٹر پرفیکٹ” کہنے سے منع کردیا۔
عامر خان کا شمار بالی ووڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی ہر فلم میں منفرد کردار ادا کرکے اپنے مداحوں کو محظوظ کیا، عامر خان نے اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے دنیا بھر میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑے۔
بلاک بسٹر فلموں کی وجہ سے عامر خان کو “مسٹر پرفیکٹ” کا لقب دیا گیا لیکن اب اداکار کو لگتا ہے کہ وہ “مسٹر پرفیکٹ” کہلانے کے قابل نہیں ہیں۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عامر خان نے کہا کہ مجھے مسٹر پرفیکشنسٹ کہنا غلط ہے لیکن کبھی کبھی آپ کے نام کے ساتھ کوئی خاص لقب لگا دیا جاتا ہے اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ حقیقت میں وہ ہیں یا نہیں۔
عامر خان نے کہا کہ میں پرفیکشنسٹ نہیں ہوں بلکہ میں ایک ایسا شخص ہوں جو صرف سخت محنت کرتا ہے، بہترین کام کے لیے کوشش کرتا ہے کیونکہ مجھے اپنے کام سے پیار ہے۔
مزید پڑھیں: عامر خان کی فلم ‘دنگل’ کی اداکارہ 19 سال کی عمر میں چل بسیں
انہوں نے مزید کہا کہ میں واقعی میں جادو کی تلاش میں ہوں، ایک اداکار ہونے کی حیثیت سے میں ہمیشہ جادوئی لمحے کی تلاش میں رہتا ہوں، پھر چاہے وہ لمحہ پرفیکٹ ہو یا نہ ہو لیکن مجھے پھر بھی اس لمحے کی تلاش رہتی ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں عامر خان نے اپنی سُپر ہٹ فلم ‘دنگل’ کی اداکارہ سوہانی بھٹناگر کی موت کے بعد ان کے والدین سے ملاقات کی تھی۔
سوہانی کے والدین سے ملاقات کے بعد عامر خان نے اداکارہ کی بیماری کے بارے میں بات کی تھی اور ان کی اچانک موت پر تعزیت کی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟