خواتین کو مکھیاں کہنے کا معاملہ، رابی پیرزادہ بھی بول اُٹھیں

کراچی: سابق اداکارہ اور آرٹسٹ رابی پیرزادہ بھی خواتین کو مکھیاں کہنے کے معاملے پر چپ نہ رہ سکیں۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ تمام خواتین نہیں بلکہ کچھ خواتین ایسی ہوتی ہیں جن کی وجہ سے سب خواتین کو اچھا نہیں سمجھا جاتا، خواتین اداکاروں اور گلوکاروں کے ساتھ […]

 0  6
خواتین کو مکھیاں کہنے کا معاملہ، رابی پیرزادہ بھی بول اُٹھیں

کراچی: سابق اداکارہ اور آرٹسٹ رابی پیرزادہ بھی خواتین کو مکھیاں کہنے کے معاملے پر چپ نہ رہ سکیں۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ تمام خواتین نہیں بلکہ کچھ خواتین ایسی ہوتی ہیں جن کی وجہ سے سب خواتین کو اچھا نہیں سمجھا جاتا، خواتین اداکاروں اور گلوکاروں کے ساتھ چپک جاتی ہیں اور ان کے ساتھ تصاویر بنوانے کے لئے فضول قسم کی حرکتیں کرتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rabi Pirzada (@rabi.fairy)

سابقہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ عدنان صدیقی کے خواتین کو مکھیاں کہنے کے بیان سے میں پوری طرح سے متفق ہوں، تاہم اسی طرح مرد بھی مکھیاں اور مچھر ہوتے ہیں۔

رابی پیر زادہ کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو مکھی کہنا غلط ہے لیکن اپنی عزت خود کروائیں، عدنان صدیقی کو ایسے الفاظ نہیں کہنے چاہیے تھے لیکن حقائق کو بھی دیکھنا چاہیے۔

سنجے دت سیاست میں قدم رکھ رہے ہیں؟

سابقہ اداکارہ نے کہا کہ جب میں علی ظفریا عاطف اسلم کے ساتھ کنسرٹ کرتی تھی تو لڑکیاں آکر گلوکاروں سے چپک جاتی تھیں اور ایسی ایسی جگہ آٹوگراف لیتی تھیں کہ سب حیران ہوجاتے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow