خواتین میں پایا جانے والا عام مرض خودکشی جیسے خیالات کو جنم دے سکتا ہے

خواتین میں پایا جانے والا عام مرض خودکشی جیسے خیالات کو جنم دے سکتا ہے بچیوں میں بلوغت کی ابتدا ایک خاص نظام سے ہوتی ہے اکثر اس نظام میں بے قاعدگی کہ وجہ پولی سسٹک اووری سنڈروم ہوتا ہے جسے مختصراً پی سی او ایس کہا جاتا ہے۔یہ ایک ایسی حالت ہے جس میں ... Read more

 0  7
خواتین میں پایا جانے والا عام مرض خودکشی جیسے خیالات کو جنم دے سکتا ہے

خواتین میں پایا جانے والا عام مرض خودکشی جیسے خیالات کو جنم دے سکتا ہے

خواتین میں پایا جانے والا عام مرض خودکشی جیسے خیالات کو جنم دے سکتا ہے

بچیوں میں بلوغت کی ابتدا ایک خاص نظام سے ہوتی ہے اکثر اس نظام میں بے قاعدگی کہ وجہ پولی سسٹک اووری سنڈروم ہوتا ہے جسے مختصراً پی سی او ایس کہا جاتا ہے۔
یہ ایک ایسی حالت ہے جس میں بیضہ دانی غیر معمولی مقدار میں اینڈروجن، مردانہ جنسی ہارمونز پیدا کرتی ہے جو عام طور پر خواتین میں تھوڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے، جبکہ اس عارضے میں بیضہ دانی میں سیال سے بھری ہوئی تھیلیاں بن جاتی ہیں جسے سسٹ کہاجاتا ہے۔

حال ہی میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق پی سی او ایس میں مبتلا خواتین میں خودکشی کی کوشش کرنے کا امکان 8 گنا زیادہ ہوتا ہے۔
پولی سسٹک اووری سنڈروم ماں بننے والی ہر 10 خواتین میں 1 کو متاثر کرتا ہے اور اس کی متعدد علامات سامنے آتی ہیں جن میں میٹابولزم کے مسائل، مہاسے، جسم پر غیر ضروری بالوں کی افزائش، بالوں افزائش اور بانجھ پن شامل ہے۔ تاہم نئی تحقیق کے مطابق یہ عارضہ ذہنی صحت کو متاثر کر کے خودکشی کے زیادہ خطرے سے منسلک ہے۔

تائیوان میں کی جانے والی اس تحقیق میں جو کہ طبی جریدے اینالز آف انٹرنل میڈیسن میں شائع کی گئی ہے، 18,000 سے زائد خواتین کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا اور نتائج سے ظاہر ہوا کہ ایسی خواتین جن میں پی سی او ایس کی تشخیص ہوئی تھی ان میں خودکشی کی کوشش کرنے کا امکان ایسی خواتین کی نسبت آٹھ گنا زیادہ تھا جو اس عار ضے میں مبتلا نہیں تھی۔
تاہم یہ پہلا موقع نہیں ہے جس میں اس عارضے اور خودکشی کے درمیان تعلق کو نوٹ کیا گیا ہے ماضی میں بھی کی جانے والی کئی مطالعے اس جانب اشارہ کرتے ہیں۔
محققین کے نزدیک اس کی وجہ بے چینی اور افسردگی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین میں اکثر دماغی صحت کے مسائل کے ساتھ دیگر طبی حالات جیسے ٹائپ 2 ذیابیطس یا ہائی بلڈ پریشر کے زیادہ خطرات ہوتے ہیں، یہ تمام عوامل ڈپریشن کو مزید خراب کرسکتے ہیں، جس کے نتیجے میں خودکش جیسے خیالات آنے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں ۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow