خاتون کے ہاں دو سر اور ایک دھڑ والے بچے کی پیدائش
بھارت کی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ہاں دو سر اور ایک دھڑ والا غیر معمولی بچہ پیدائش کے فوراً بعد چل بسا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فریدہ نامی خاتون نے پیرا کے روز سلچر میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں غیر معمولی بچے کو جنم لیا تاہم نومولود 15 منٹ کے اندر […]
بھارت کی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ہاں دو سر اور ایک دھڑ والا غیر معمولی بچہ پیدائش کے فوراً بعد چل بسا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فریدہ نامی خاتون نے پیرا کے روز سلچر میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں غیر معمولی بچے کو جنم لیا تاہم نومولود 15 منٹ کے اندر انقتال کر گیا۔
ڈاکٹر بھاسکر گپتا نے میڈیا کو بتایا کہ دو سر اور ایک دھڑ والے بچے کی حالت کو طبی طور پر Dicephalic Parapagus کہا جاتا ہے۔
ڈاکٹروں کی بھرپور کوششوں کے باوجود نومولود بچ نہ سکا۔ ڈاکٹر بھاسکر گپتا نے کہا کہ غیر معمولی بچہ تشویشناک حالت میں زندہ رہنے میں ناکام رہا اور پیدائش کے 15 منٹ کے اندر ہی چل بسا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نومولود کے والدین کا تعلق سلچر کے تارا پور علاقہ سے ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟