خاتون کے سر پر پانی کی ٹینکی آگری، ویڈیو وائرل
مصیبت بتا کر نہیں آتی اور کبھی بھی کہیں بھی آسکتی ہے ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں خاتون کے ساتھ پیش آیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ گھر سے باہر نکلنے والی خاتون پر اچانک پانی کی ٹینکی آگری۔ ویڈیو […]
مصیبت بتا کر نہیں آتی اور کبھی بھی کہیں بھی آسکتی ہے ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں خاتون کے ساتھ پیش آیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ گھر سے باہر نکلنے والی خاتون پر اچانک پانی کی ٹینکی آگری۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون جیسے ہی گھر سے باہر نکلیں تو چھت سے خالی ٹینکی ان پر آگری۔
بظاہر دیکھنے سے ایسا لگا جیسے خاتون اس کے نیچے دب گئی ہوں، ٹینکی گرتے ہی فوراً ایک دو مرد حضرات بھاگے آتے ہیں لیکن ٹینکی میں سوراخ سے خاتون باہر نکل آتی ہیں۔
محلے والے خاتون کی مدد کے لیے بھاگے لیکن خاتون ٹینکی میں سے صحیح سلامت اٹھ کھڑی ہوئی اور خوش قسمتی سے اسے کوئی چوٹ نہیں آئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟