خاتون نے موٹی زبان کا عالمی ریکارڈ بنا دیا

اطالوی خاتون نے دنیا کی سب سے موٹی زبان رکھنے کا ریکارڈ قائم کردیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 37 سالہ اطالوی خاتون امبرا کولینا نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ انہوں نے ڈینٹ بارنس کی تصاویر دیکھ کر ریکارڈ کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس سے […]

 0  3
خاتون نے موٹی زبان کا عالمی ریکارڈ بنا دیا

اطالوی خاتون نے دنیا کی سب سے موٹی زبان رکھنے کا ریکارڈ قائم کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 37 سالہ اطالوی خاتون امبرا کولینا نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ انہوں نے ڈینٹ بارنس کی تصاویر دیکھ کر ریکارڈ کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس سے قبل مردوں میں سب سے زیادہ موٹی زبان رکھنے کا عالمی ریکارڈ ڈینٹ بارنس کے پاس تھا۔

رپورٹ کے مطابق امبرا کولینا کی زبان کی پیمائش ڈاکٹر نے تین بار کی جو 5.44 انچ تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا کی ریاست اوریگون کی رہائشی خاتون جینی ڈووینڈر نے موٹی زبان کا ریکارڈ قائم کیا تھا جس کی پیمائش 5.21 انچ تھی۔

مردوں میں یہ ریکارڈ بیلجیم کے ساچا فائنر کے پاس ہے جن کی زبان کی پیمائش 6.69 انچ ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow