حنا خواجہ بیات کے ساتھ دھوکا ہوگیا؟
شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات کے ساتھ ہینڈ بیگ خریدتے وقت دھوکا ہوگیا۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے شرکت کی اس دوران ان سے مہنگے جوتے اور ہینڈ بیگ سے متعلق پوچھا گیا، اداکارہ نے بتایا کہ مہنگے ہینڈ بیگ خریدنا […]
شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات کے ساتھ ہینڈ بیگ خریدتے وقت دھوکا ہوگیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے شرکت کی اس دوران ان سے مہنگے جوتے اور ہینڈ بیگ سے متعلق پوچھا گیا، اداکارہ نے بتایا کہ مہنگے ہینڈ بیگ خریدنا زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی کیونکہ وہ خالص چمڑے کے نہیں ہوتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مہنگے ہینڈ بیگ کے شوقین ہم سب ہیں، کالج کے زمانے میں، میں نے اپنے لیے جو قیمتی چیز خریدی تھی وہ بیگ ہی تھا، پیسے جمع کرکے وہ بیگ خریدا تھا جسے آج تک استعمال کررہی ہوں کیونکہ وہ خالص چمڑے کا تھا وہ آج تک خراب نہیں ہوا۔
اداکارہ نے کہا کہ پہلے برانڈ کی کوالٹی کچھ اور ہوتی تھی وہ خالص چمڑے کا ہوتا تھا جو کہ خراب نہیں ہوتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے بڑے بڑے نام کے برانڈز خالص چمڑہ استعمال نہیں کرتے۔
حنا خواجہ نے کہا کہ یہ ہماری غلطی اور بے وقوفی ہے کہ بعد میں احساس ہوتا ہے کہ جو چیز ہم خرید رہے ہیں وہ خالص چمڑے سے بنی ہی نہیں ہے اور ہم اس کے عوض انہیں بھاری رقم بھی ادا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوچ سمجھ کر انسان کو چیز خریدنی چاہیے، میں ملک میں نہیں تھی جب سال کے بعد واپس آئی تو کراچی کی گرمی میں ہینڈ بیگ خراب ہوچکا تھا۔
حنا خواجہ نے کہا کہ وہ بیگ خالص چمڑے کا نہیں تھا اس سے نقصان اٹھایا اور بڑا دل بھی خراب ہوا اور میں نے چیزیں اٹھا کر پھینکی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟