حمزہ کی اہلیہ نیمل بن کر مداحوں سے بات کی، نوال سعید

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید نے انکشاف کیا ہے کہ حمزہ کی اہلیہ نیمل خاور بن کر مداحوں سے بات کرچکی ہوں۔ اے آر وائی نیوز کے کرکٹ شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں اداکارہ نوال سعید نے شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ کھیل میں مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ نوال […]

 0  2
حمزہ کی اہلیہ نیمل بن کر مداحوں سے بات کی، نوال سعید

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید نے انکشاف کیا ہے کہ حمزہ کی اہلیہ نیمل خاور بن کر مداحوں سے بات کرچکی ہوں۔

اے آر وائی نیوز کے کرکٹ شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں اداکارہ نوال سعید نے شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ کھیل میں مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

نوال سعید نے بتایا کہ خواتین عمر چھپاتی ہیں یہ الزام درست ہے لیکن میں ان خواتین میں شامل نہیں ہوں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ساتھی اداکاراؤں سے اچھی دوستی ہے، انڈسٹری میں بڑے اچھے اداکار دیکھے ہیں۔

شادی سے متعلق سوال کے جواب میں نوال سعید نے کہا کہ شادی اس شخص سے کروں گی جو اچھا انسان ہو۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کمنٹ کرنے والے اکثر لوگ فارغ ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر اکثر مداحوں نے لوگ مجھے حمزہ کی اہلیہ نیمل سمجھ لیتے ہیں دو سے تین مرتبہ ایسا ہوا اور میں نے نیمل بن کر مداحوں سے بات بھی کرلی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow