حبا اور آریز کی لڑائی کے بعد کیا ہوتا ہے؟ جان کر ہنسی نہیں روک پائیں گے

کراچی : ٹیلی وژن کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری اور ان کے شوہر آریز احمد نے آپس میں ہونے والی نوک جھوک سے متعلق بہت دلچسپ باتیں بیان کی ہیں۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں گفتگو کرتے ہوئے دونوں میاں بیوی نے اپنی ہونے والی لڑائی اور صلح کے حوالے سے […]

 0  3
حبا اور آریز کی لڑائی کے بعد کیا ہوتا ہے؟ جان کر ہنسی نہیں روک پائیں گے

کراچی : ٹیلی وژن کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری اور ان کے شوہر آریز احمد نے آپس میں ہونے والی نوک جھوک سے متعلق بہت دلچسپ باتیں بیان کی ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں گفتگو کرتے ہوئے دونوں میاں بیوی نے اپنی ہونے والی لڑائی اور صلح کے حوالے سے ناظرین کو بتایا۔

حبا بخاری کا کہنا تھا کہ ہم دونوں میں یہ بات اچھی ہے کہ ہم لڑائی کے بعد کسی تیسرے کو شامل نہیں کرتے چاہے وہ ہمارے اپنے سگے رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں۔ کوشش ہوتی ہے کہ اپنا مسئلہ اسی دن یا رات تک حل کرلیا جائے ورنہ دوسرے دن تو ختم ہو ہی جاتا ہے۔

انہوں نے ازراہ مزاح کہا کہ میرا بہت دل چاہتا ہے آریز سے ناراض ہوکر امی کے گھر چلی جاؤں جس پر آریز نے فوری جواب دیا کہ اس نے ایک دو بار ایسا کیا لیکن میں نے دروازے پر ہاتھ رکھ کر راستہ روک لیا کہ ناراض ہوکر نہیں جانے دوں گا ویسے جانا ہے تو جاؤ۔

آریز نے بتایا کہ جب حبا ناراض ہوتی ہے تو اس کے گانوں کی فہرست بھی بدل جاتی ہے اور یہ دکھی، غمگین اور مجھے ذلیل کرنے والے گانے چلا دیتی ہے۔

حبا بخاری اور آریز احمد کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

یاد رہے کہ گزشتہ سال 2022 اداکار حبا بخاری آریز احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ان کی شادی میں ساتھی فنکاروں اور قریبی عزیز نے شرکت کی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow