جہاز میں موت کو قریب دیکھ کر کلمہ پڑھ لیا تھا، سمیع خان
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سمیع خان نے اپنی زندگی کا سب سے خطرناک واقعہ بیان کیا جس میں انہوں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا۔ ایک نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سمیع خان نے بتایا کہ ایک مرتبہ بذریعہ جہاز کراچی سے لاہور جا رہا تھا کہ اس دوران […]
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سمیع خان نے اپنی زندگی کا سب سے خطرناک واقعہ بیان کیا جس میں انہوں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا۔
ایک نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سمیع خان نے بتایا کہ ایک مرتبہ بذریعہ جہاز کراچی سے لاہور جا رہا تھا کہ اس دوران مجھ سمیت تمام مسافر مرنے سے بال بال بچ گئے۔
انہوں نے بتایا کہ ماہ رمضان میں کراچی میں تھا اور عید کیلئے میں کراچی سے لاہور بذریعہ جہاز جارہا تھا اور جہاز میں میری ونڈو سیٹ نہیں بلکہ درمیان والی تھی۔
سمیع خان نے بتایا کہ لاہور کا موسم بے حد خراب تھا وہاں طوفان آیا ہوا تھا، کھڑکی سے دکھائی سے رہا تھا کہ بارش ہو رہی ہے اور بجلی بھی خوب چمک رہی ہے اور ہمارا جہاز لینڈ کرنے کو تھا لیکن اچانک جہاز نے زور سے ہلنا شروع کردیا۔
سمیع خان نے انکشاف کیا کہ اس ٹربلنس کو محسوس کرتے ہی میرے برابر میں بیٹھے شخص نے کھڑکی سے باہر دیکھا اور مجھے کہا کہ شاید جہاز کے ٹائر نہیں کھل رہے یہ سن کر میں نے کہا کہ تو پھر کلمہ پڑھ لیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ دیکھ کر مجھے اچانک یاد آیا کہ ایک سال قبل کراچی میں بھی ایسا ہی حادثہ پیش آیا تھا اور اس وقت موسم بھی خراب نہیں تھا اور اس وقت تو موسم بھی خراب ہے۔ جہاز جس طرح اوپر جا رہا تھا تمام مسافر کلمہ پڑھ رہے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں وجہ نہیں بتائی گئی بس اعلان ہوا کہ لینڈ کرنا تھوڑا مشکل ہے اس لیے جہاز اسلام آباد لے جارہے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟