جھیل سی گہری آنکھیں : سمندری مخلوق کی حیرت انگیز خوبصورتی
جھیل سی نیلی اور گہری آنکھوں کا ذکر تو آپ نے گیت غزلوں اور کہانیوں میں سن رکھا ہوگا لیکن آج ہم آپ کو اس کا مشاہدہ کروا رہے ہیں۔ معروف امریکی فوٹوگرافر ریچل مور نے انتہائی قریب سے مادہ ہمپ بیک وہیل کی آنکھ کی ایک عالیشان تصویر کھینچی ہے جس میں اس شاندار […]
جھیل سی نیلی اور گہری آنکھوں کا ذکر تو آپ نے گیت غزلوں اور کہانیوں میں سن رکھا ہوگا لیکن آج ہم آپ کو اس کا مشاہدہ کروا رہے ہیں۔
معروف امریکی فوٹوگرافر ریچل مور نے انتہائی قریب سے مادہ ہمپ بیک وہیل کی آنکھ کی ایک عالیشان تصویر کھینچی ہے جس میں اس شاندار مخلوق کی متحرک نیلی نگاہوں کو دلکش تفصیل کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
افسوس کی بات ہے کہ ریچل کی جانب سے یہ تصویر شیئر کرنے کے چند ہی دن بعد اس مادہ ہمپ بیک وہیل جسے "سویٹ گرل” کے نام سے جانا جاتا تھا، کو ایک تیزرفتار فیری نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہیل نے گھنٹوں تکلیف برداشت کرنے کے بعد دم توڑ دیا۔
ایک رپورٹ کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ہر سال تقریباً 20 ہزار سے زائد نایاب وہیلز اسی طرح کے حادثات کا شکار ہوکر مر جاتی ہیں۔
سمندروں کی خاک چھاننے والی اس باصلاحیت امریکی فوٹوگرافر نے یہ تصویر 6 اکتوبر 2024 کو بحرالکاہل میں تاہیٹی کے قریب لی تھی۔ وہیل کے سر کے کنارے سے لی گئی یہ تصویر اس کی آنکھ کے اندر نظر آنے والی خوبصورتی کو نمایاں کررہی ہے۔
ریچل کا مشن سمندروں سے گہری وابستگی پر مبنی ہے وہ اپنے کیمرے کی مدد سے نہ صرف سمندر کی ان پوشیدہ کہانیوں کو اجاگر کرتی ہیں جو اکثر عام لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہوتی ہیں۔
قدرت نے وہیل کی آنکھ کو ایک موٹی تہہ سے محفوظ بنایا ہے جو سمندری میملز (دودھ پلانے والے جانور) میں پائی جانے والی ایک منفرد موصل چربی ہے جو درجہ حرارت کو منظم کرنے اور تحفظ فراہم کرنے میں مدد کرتی ہے۔
واضح رہے کہ ایک تیز رفتار جہاز کی زوردار ٹکر کی وجہ سے وہ خوبصورت آنکھوں والی وہیل اب اس دنیا میں نہیں رہی لیکن اس کی آنکھوں کی یہ تصویر جو اب تک کروڑوں نگاہوں سے گزر چکی ہوگی تادیر زندہ رہے گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟