’جولی ایل ایل بی 3‘ کو ریلیز سے قبل ہی بڑی قانونی رکاوٹ کا سامنا
ممبئی: بالی وڈ اسٹارز اکشے کمار اور ارشد وارثی کی فلم ’جولی ایل ایل بی 3‘ ریلیز سے قبل ہی بڑی قانونی رکاوٹ کا شکار ہوگئی۔ اکشے کمار اور ارشد وارثی اس وقت اجمیر میں ’جولی ایل ایل بی‘ فرنچائز کی تیسری پیشکش کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ایسے میں پروجیکٹ قانونی رکاوٹ کا […]
ممبئی: بالی وڈ اسٹارز اکشے کمار اور ارشد وارثی کی فلم ’جولی ایل ایل بی 3‘ ریلیز سے قبل ہی بڑی قانونی رکاوٹ کا شکار ہوگئی۔
اکشے کمار اور ارشد وارثی اس وقت اجمیر میں ’جولی ایل ایل بی‘ فرنچائز کی تیسری پیشکش کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ایسے میں پروجیکٹ قانونی رکاوٹ کا شکار ہوا ہے جس سے شوٹنگ بند ہو سکتی ہے۔
اجمیر کی ایک عدالت میں درخواست دائر کی گئی کہ فلم میں ملک کے عدالتی نظام کا مذاق اڑایا گیا ہے لہٰذا اسے روکا جائے۔
مذکورہ درخواست اجمیر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چندر بھان سنگھ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں فلم پروڈیوسر، ہدایت کار اور کاسٹ کو فریق بنایا گیا۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ فرنچائز کی فلموں میں نہ صرف نظامِ انصاف کا مذاق اڑایا گیا بلکہ اٹارجی جنرل اور ججز کی بھی توہین کی گئی۔
چندر بھان سنگھ نے درخواست میں کہا کہ ایسا لگتا ہے فلمساز، ہدایت کار اور اس میں شامل کاسٹ ملکی آئین اور عدالتی نظام کا بالکل بھی احترام نہیں کرتے، اس وقت فلم کی شوٹنگ جاری ہے اور معلوم ہوتا ہے وہ ججوں سمیت عدلیہ کی ساکھ اور وقار پر بالکل بھی سنجیدہ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلم میں وکیل کو لات مارنا، لاٹھی سے اس کا پیچھا کرنا، معزز جج کا گٹکھا کھانا اور عدالت میں پیسوں کے لین دین ہمارے عدالتی نظام کی بالکل بھی عکاسی نہیں کرتی لہٰذا فلمسازوں اور کاسٹ کو فوری نوٹس جاری کیا جائے۔
2013 میں ریلیز ہونے والی ’جولی ایل ایل بی‘ میں بھارت کے بدحال عدالتی نظام کو ہلکے پھلکے طنزیہ انداز میں ناظرین کے لیے پیش کیا گیا تھا اور فلم سُپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔ اس میں ارشد وارثی کے علاوہ کوئی بھی اداکار کام کرنے کیلیے تیار نہیں تھا۔
سبھاش کپور اس فلم میں شاہ رخ خان کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے اور اداکار خود بھی فلم کو کرنے میں کافی دلچسپی رکھتے تھے۔ ان کی خواہش تھی کہ فلم میں پہلی بار وکیل کا کردار ادا کروں، مگر ’چنئی ایکسپریس‘ اور ’جب تک ہے جان‘ میں مصروف رہنے کی وجہ سے اس کا حصہ نہیں بن پائے۔
شروع میں تو کسی کو امید نہیں تھی کہ فلم بڑے پیمانے پر ہٹ ہوں گی۔ پہلی فلم کی کامیابی کے بعد اس کا دوسرا سیکوئل بنایا گیا جس میں اکشے کمار نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
فلم کے دوسرے سیکوئل نے تھوڑے عرصے میں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا اور باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی۔ اب فلم کے تیسرے سیکوئل کی خبر سن کر لوگوں میں خوشی کی لہر دور گئی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟