جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج پارل میں ہوگا۔ پہلے ون ڈے کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے کیلئے قومی اسکواڈ میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان، کامران غلام، سلمان علی […]

 0  1

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج پارل میں ہوگا۔ پہلے ون ڈے کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے کیلئے قومی اسکواڈ میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان، کامران غلام، سلمان علی آغا، عرفان نیازی، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ون ڈے میں ہمارا اچھا ردھم ہے اس کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

جبکہ ٹی 20 سیریز میں شرکت نہ کرنے والے جنوبی افریقا کے اہم کھلاڑی بھی ون ڈے اسکواڈ میں واپس آچکے ہیں۔

سارا فوکس چیمپئنز ٹرافی کی تیاری پر مرکوز ہے، محمد رضوان

واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا آنے سے قبل عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow