جلد پر پڑنے والے دھبے دور کرنا نہایت آسان
بڑھتی عمر کے ساتھ جلد پر دھبوں کا آجانا عام سی بات ہے لیکن ان دھبوں سے چھٹکارا پانا کوئی مشکل کام نہیں، صرف دو چیزیں ایسی ہیں جو اس مسئلے سے نجات کیلئے کافی ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق جلد پر پڑنے والے سیاہ دھبوں کو باقاعدہ علاج کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن لوگ […]
بڑھتی عمر کے ساتھ جلد پر دھبوں کا آجانا عام سی بات ہے لیکن ان دھبوں سے چھٹکارا پانا کوئی مشکل کام نہیں، صرف دو چیزیں ایسی ہیں جو اس مسئلے سے نجات کیلئے کافی ہیں۔
ماہرین صحت کے مطابق جلد پر پڑنے والے سیاہ دھبوں کو باقاعدہ علاج کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن لوگ کاسمیٹک وجوہات کی بنا پر انہیں ہٹانے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
بڑھتی عمر کے ساتھ یہ دھبے، چہرے، بازوؤں، ٹانگوں، کندھوں اور ہاتھوں پر ظاہر ہوسکتے ہیں دراصل جسم میں میلانن کی زیادہ مقدار ان سیاہ دھبوں اور ناہموار رنگت کا سبب بنتی ہے۔
جلد پر سیاہ دھبے ہلکے بھورے سے گہرے بھورے تک ہوسکتے ہیں۔ سیاہ دھبوں کا رنگ کسی شخص کی جلد کے ٹون پر بھی منحصر ہو سکتا ہے۔ دھبوں کی ساخت جلد جیسی ہوتی ہے اور تکلیف دہ نہیں ہوتے ہیں۔
سیاہ دھبے سائز میں بھی مختلف ہوسکتے ہیں اور جسم کے کسی بھی حصے پر نشوونما پا سکتے ہیں لیکن ان حصوں میں زیادہ عام ہوسکتے ہیں جہاں اکثر سورج کی روشنی پڑتی ہے۔درج ذیل جسمانی حصوں میں سیاہ دھبے عام ہوتے ہیں۔ ہاتھ، پیر اور چہرہ شامل ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان دھبوں کا مقابلہ کرنے کے لیے سادہ گھریلو اشیاء کا استعمال کیا جا سکتا ہے ایک پیاز اور دوسرا سیب کاسرکہ۔
پیاز کا رس ،زخموں کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ سیب کا سرکہ جلد کی مردہ پرتوں کو ہٹانے میں مدد دیتا ہے، یہ دو شفا بخش اجزاء ایک ساتھ مل کر جلد کو تازہ رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔
پیاز کے گودے کو سوتی کپڑے یا چھلنی میں چھان لیں۔ اس میں سے رس نکالنے کے بعد اس رس کو سیب کے سرکے کے ساتھ مکس کر لیں اور ان سیاہ دھبوں پر لگا لیں۔
یہ عمل دو ہفتے تک مسلسل کرتے رہیں، آپ کو احساس ہوگا کہ آہستہ آہستہ یہ دھبے ہلکے ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟