جس لڑکے کو پسند کرتی تھی اس کی شادی ہوگئی، ہانیہ عامر
اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ وہ جس لڑکے کو پسند کرتی تھیں اس کی شادی ہوگئی ہے۔ شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی، شوبز کیریئر سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔ میزبان نے پوچھا کہ ہانیہ عامر کو […]
اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ وہ جس لڑکے کو پسند کرتی تھیں اس کی شادی ہوگئی ہے۔
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی، شوبز کیریئر سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔
میزبان نے پوچھا کہ ہانیہ عامر کو کس پر کرش ہے؟ جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ قسم سے کسی پر کرش نہیں ہے۔
اداکارہ سے پھر سوال کیا گیا کہ بچپن میں کس پر کرش تھا؟ ہانیہ عامر نے بتایا کہ بچپن میں آٹھویں جماعت میں کلاس فیلو پر کرش تھا جس کی اب شادی ہوگئی ہے اور وہ میرا دوست بھی ہے۔
ہانیہ عامر نے کہا کہ اسی پر کرش تھا اس کے بعد پڑھائی کی، کام میں لگ گئے جس کے بعد رش میں کرش نہیں ہو پایا۔
یکطرفہ محبت کے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ ہمیں تو کبھی یکطرفہ محبت نہیں ہوئی اور ہونی بھی نہیں چاہیے لیکن میں اپنے مداحوں سے پیار کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ محبت ایسی ہونی چاہیے کہ آپ محبت کریں تو دوسرے شخص کو بھی کرنی چاہیے ورنہ ہم کیوں وقت ضائع کریں۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا تھا، جس کی دیگر کاسٹ میں رابعہ کلثوم، شہود علوی، وشما فاطمہ ودیگر شامل تھے۔
ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کا نیا ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ جلد اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟