جاوید میانداد کو کرکٹ کا جنون کیسے ہوا؟ بچپن کی کہانی سنا دی
پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان لیجنڈری جاوید میاندار کو کرکٹ کو جنون کیسے ہوا اس کا انکشاف انہوں نے خود اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ پاکستان کرکٹ کا جب بھی ذکر ہوگا سابق کپتان جاوید میانداد کا نام ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بنانے والے جاوید میاں […]
پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان لیجنڈری جاوید میاندار کو کرکٹ کو جنون کیسے ہوا اس کا انکشاف انہوں نے خود اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔
پاکستان کرکٹ کا جب بھی ذکر ہوگا سابق کپتان جاوید میانداد کا نام ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بنانے والے جاوید میاں داد کئی عالمی ریکارڈز رکھتے ہیں۔ انہیں کرکٹ کا جنون کیسے ہوا اس بارے میں انہوں نے ایک یوٹیوب چینل انٹرویو میں خود ہی انکشاف کیا۔
جاوید میانداد نے بتایا کہ وہ بچپن میں بہت شرارتی تھے اور گھر میں والد اور بھائی سب ہی کرکٹ کھیلتے تھے، ان کو دیکھ کر ہی بچپن سے کرکٹ کھیلنے کا شوق نہیں بلکہ جنون ہو گیا۔
لیجنڈری کرکٹر نے بتایا کہ ان کے والد نے ہم بچوں کو بچپن سے ہی ایسی تربیت کی تھی کہ اسکول، پڑھائی اور کرکٹ کے علاوہ ہمیں کچھ نظر نہیں آتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ چھٹی کے دن بھی ہم سارا دن کرکٹ کھیلتے رہتے تھے جس پر والدہ اکثر ناراض ہو کر والد سے کہتی تھیں کہ کیا کرکٹ کٹ اٹھا کر چھٹی والے دن بھی چلتے بنتے ہیں تو وہ ایک ہی بات کہتے تھے کہ مجھے معلوم ہے کہ یہ کہاں جاتے ہیں اور میں اس بات پر مطمئن ہوں کہ وہ کسی غلط محفل میں شامل نہیں ہوتے۔
جاوید میانداد نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ والد کی سوچ تھی کہ جب ان کے بچوں کے پاس دن بھر پڑھائی اور کرکٹ کے علاوہ وقت ہی نہیں بچے گا تو وہ بری صحبت سے بھی بچے رہیں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟