تین دن تک گٹر لائن میں پھنسا شخص زندہ کیسے نکلا؟
میکسیکو : امریکا میں ایک شخص گٹر لائن کے اندر تین دن دن تک پھنسا رہا، جسے اس کی چیخوں کی آوازیں سن کر ریسکیو کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو سٹی کے شمال مغرب میں واقع شہر لیون میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا۔ انتونیو نامی […]
میکسیکو : امریکا میں ایک شخص گٹر لائن کے اندر تین دن دن تک پھنسا رہا، جسے اس کی چیخوں کی آوازیں سن کر ریسکیو کیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو سٹی کے شمال مغرب میں واقع شہر لیون میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا۔
انتونیو نامی شہری سرنگوں کی تلاش میں قریبی ندی سے نکاسی آب کی بڑی لائنوں میں داخل ہوا اور راستہ بھول گیا۔
لاکھ کوشش کے باوجود اسے باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہ دکھائی دیا یعنی جس مقام سے وہ داخل ہوا وہاں واپس نہ پہنچ سکا اور تین دن تک بھوکا پیاسا بھٹکتا رہا۔
آخر کار اس نے ایک روشنی دیکھی جو اوپر کی سڑک کے ایک مین ہول کے ڈھکن کی جالیوں سے آرہی تھی جو اس کیلئے امید کی کرن تھی۔
وقتاً فوقتاً وہ مدد کیلئے چیختا چلاتا رہا، بالآخر تیسرے دن سڑک سے گزرنے والی ایک خاتون نے اس کی چیخوں کی آواز کو سنا اور متعلقہ حکام کو اس کی اطلاع دی۔
اس حوالے سے مقامی رہائشیوں کا کہنا تھا کہ انہیں بھی اس علاقے سے کسی کی ہلکی سی چیخوں کی آوازیں آرہی تھیں لیکن اس بات تعین نہیں ہوسکا کہ یہ آوازیں کہاں سے آ رہی ہیں۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انتونیو کو بحفاظت گٹر لائن سے باہر نکال لیا تاہم بھوکا پیاسا رہنے کے باعث اس پر نقاہت طاری تھی جسے طبی امداد کی فراہمی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔
انتونیو کو گٹر لائن سے نکالے جانے کی دو ویڈیوز ٹک ٹاک پر وائرل ہو چکی ہیں۔
یاد رہے کہ اسی طرح کا ایک واقعہ رومفورڈ، ایسیکس میں بھی پیش آیا تھا، جہاں ایک آدمی گٹر لائن میں گیا اور چھ میل تک پائپ لائنوں میں بھٹکتا رہا تاہم اسے بھی زیر زمین تین دن گزارنے کے بعد بچالیا گیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟