تقریب کا بائیکاٹ، چائے کا نہیں

خواجہ ناظم الدّین وزیراعظم کی حیثیت سے کوئٹہ آئے تو کوئٹہ میونسپلٹی نے ٹاؤن ہال میں وزیراعظم کی تصویر کی نقاب کشائی کی تقریب منعقد کی۔ صحافیوں کی نشستیں اسٹیج سے دور حاضرین کے پیچھے اور ایسی جگہ تھیں، جہاں سے وہ نہ دیکھ سکتے تھے، نہ سن سکتے تھے۔ انھوں نے یہ دیکھ کر […]

 0  10
تقریب کا بائیکاٹ، چائے کا نہیں

خواجہ ناظم الدّین وزیراعظم کی حیثیت سے کوئٹہ آئے تو کوئٹہ میونسپلٹی نے ٹاؤن ہال میں وزیراعظم کی تصویر کی نقاب کشائی کی تقریب منعقد کی۔

صحافیوں کی نشستیں اسٹیج سے دور حاضرین کے پیچھے اور ایسی جگہ تھیں، جہاں سے وہ نہ دیکھ سکتے تھے، نہ سن سکتے تھے۔ انھوں نے یہ دیکھ کر تقریب کا بائیکاٹ کردیا اور تمام صحافی ہال سے احتجاجاً باہر نکل آئے اور ایک ہوٹل میں جا بیٹھے۔

تھوڑی دیر بعد ایک معمر صحافی بولے اب تقریب تو ختم ہوگئی ہوگی۔ چلو چائے پییں، اس پر کسی نے کہا بائیکاٹ کیوں کیا تھا؟ معمر صحافی نے فوراً جواب دیا۔ تقریب کا بائیکاٹ کیا ہے، چائے کا تو نہیں۔

(تصنیف ’صحافت وادیٔ بولان میں‘ سے اقتباس)

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow