بے رحم قاتل نے ماں بہن اور بھائی کو قتل کرکے لاشیں کتوں کو کِھلا دیں
قاہرہ : مصر میں ایک سفاک نوجوان نے اپنے ہی خاندان کے تین افراد کو ذبح کردیا مقتولین کی لاشوں کے ٹکڑے کرکے کتوں کو کھلا دیئے۔ بے رحم قاتل نے ماں بہن اور بھائی کو قتل کرنے کے بعد لاشوں کے ٹکڑے کیے اور ثبوت مٹانے کیلیے انہیں کتوں کے آگے ڈال دیا۔ مصر […]
قاہرہ : مصر میں ایک سفاک نوجوان نے اپنے ہی خاندان کے تین افراد کو ذبح کردیا مقتولین کی لاشوں کے ٹکڑے کرکے کتوں کو کھلا دیئے۔
بے رحم قاتل نے ماں بہن اور بھائی کو قتل کرنے کے بعد لاشوں کے ٹکڑے کیے اور ثبوت مٹانے کیلیے انہیں کتوں کے آگے ڈال دیا۔
مصر میں پولیس حکام نے تہرے قتل کے اس سفاک مجرم کا اعترافی بیان ریکارڈ کرلیا، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش تہرے قتل کے لرزہ خیز انکشافات کیے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اہل محلہ نے ایک گھر سے لاشوں کی بُو آنے پر پولیس کو اطلاع دی، پڑوسیوں نے بتایا کہ اس گھر کے افراد دو دن سے غائب ہیں۔
گھر کی تلاشی لینے پر 3 لاشوں کے ٹکڑے برآمد ہوئے جس پر پولیس نے گھر میں موجود واحد فرد ملزم محمد الشرقاوی کو حراست میں لے کر آلہ قتل بھی تحویل میں لے لیا۔
ملزم محمد الشرقاوی نے دوران تفتیش بتایا کہ واردات علی الصبح 5 بجے کی، پہلے چاقو سے اپنے بھائی کو قتل کیا پھر ماں اور اس کے بعد بہن کو ذبح کیا۔
اس کا کہنا تھا کہ میں ذہنی طور پر بیمار نہیں ہوں اور نہ ہی کسی نفسیاتی مرض کا شکار ہوں، اس نے کہا کہ میرا ان لوگوں کو اس طرح قتل کرنے کا ارادہ نہیں تھا, ملزم نے انکشاف کیا کہ والدہ اور بہن بھائیوں کی لاشوں کو کاٹنے کے لئے 20 چاقوؤں کا استعمال کیا۔
بدبخت ملزم نے قتل کی اس لرزہ خیز واردات کے بعد تینوں لاشوں کے ٹکڑے کیے، بڑے ٹکڑوں کو فریج میں رکھا اور بقیہ ٹکڑوں کو کتے کے آگے ڈال دیا۔
ملزم کے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم کے بیانات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ نفسیاتی عارضے کا شکار ہے۔ اگرچہ اس نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، میرے خیال میں کوئی سمجھدار انسان ایسی حرکت نہیں کرسکتا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟