بیٹی کی شادی پر باپ مائیکل جیکسن بن گیا، ویڈیو وائرل

قاہرہ : مصر میں بیٹی کی شادی پر اس کے والد نے مائیکل جیکسن کے انداز میں رقص کرکے حاضرین کے دل جیت لیے، سوشل میڈیا صارفین بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والی اس ویڈیو میں دُلہن کے والد کو نوجوان مردو خواتین کے درمیان ہلکے پھلکے مگر […]

 0  2
بیٹی کی شادی پر باپ مائیکل جیکسن بن گیا، ویڈیو وائرل

قاہرہ : مصر میں بیٹی کی شادی پر اس کے والد نے مائیکل جیکسن کے انداز میں رقص کرکے حاضرین کے دل جیت لیے، سوشل میڈیا صارفین بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والی اس ویڈیو میں دُلہن کے والد کو نوجوان مردو خواتین کے درمیان ہلکے پھلکے مگر کمال مہارت کے ساتھ ’مائیکل جیکسن‘ کے رقص کی نقل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

باپ نے ’واکنگ آن مون‘ گانے پر مائیکل جیکسن کے انداز میں رقص کیا، باپ کے ٹیلنٹ پر بیٹی بھیی حیران رہ گئی، مہمانوں نے بھی خوب سراہا۔

ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، دُلہن کے والد کو نوجوان مرد و خواتین کے درمیان ہلکے پھلکے مگر کمال مہارت کے ساتھ ’مائیکل جیکسن‘ کے رقص کی نقل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دلہن کے والد نے رقص کرنا شروع کیا تو وہاں موجود افراد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تالیاں بجا کر داد دی۔

وہ اپنی مہارت سے پوری لچک اور ہلکے پھلکے انداز میں رقص کرتے ہوئے ایسے لگ رہے تھے جیسے وہ ہوا میں چل رہے ہوں، جس پر سب حیران رہ گئے۔

ڈانس ختم ہونے کے بعد وہاں موجود لوگ رقص کرنے والے دلہن کے باپ کے گرد جمع ہوگئے اور انہوں نے اسے خوشی میں کندھوں پر اٹھا لیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی، صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسا بزرگ پہلی بار دیکھا ہے جس نے مائیکل جیکسن کے انداز میں پوری مہارت کے ساتھ رقص پرفارم کیا ہو۔

یاد رہے کہ اس طرح کا ڈانس مشہور پاپ موسیقار مائیکل جیکسن نے ’واکنگ آن مون‘ گانے پر کیا تھا، ان کی اس پرفارمنس کو دنیا بھر میں غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow