بیوی کے نہ پہنچنے پر شوہر کی طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی

ممبئی میں بیوی کے نہ پہنچنے پر شوہر نے طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی دے دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 42 سالہ شہری ولاس باکڑے اور ان کی اہلیہ نے بنگلورو سے ممبئی کے لیے اڑان بھرنی تھی لیکن وکلاس کی اہلیہ فلائٹ کے لیے بورڈنگ گیٹ پر تاخیر سے پہنچیں۔ پولیس […]

 0  5
بیوی کے نہ پہنچنے پر شوہر کی طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی

ممبئی میں بیوی کے نہ پہنچنے پر شوہر نے طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی دے دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 42 سالہ شہری ولاس باکڑے اور ان کی اہلیہ نے بنگلورو سے ممبئی کے لیے اڑان بھرنی تھی لیکن وکلاس کی اہلیہ فلائٹ کے لیے بورڈنگ گیٹ پر تاخیر سے پہنچیں۔

پولیس نے بتایا کہ ولاس نے فلائٹ کی کسٹمر کیئر سروس سے فلائٹ میں تاخیر کی گزارش کی جسے انتظامیہ کی جانب سے مسترد کردیاگیا ۔

جس کے بعد  اہلیہ کی فلائٹ چھوٹنے پر ولاس نے فائلٹ میں تاخیر کیلئے بم کی دھمکی دی۔

پولیس کے مطابق بم کی دھمکی پر انتظامیہ فوری حرکت میں آئی اور فلائٹ میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا، کچھ نہ ملنے پر انتظامیہ نے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرادیا جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔

باکڑے بنگلورو میں ایک نجی کمپنی میں ملازم ہے جبکہ ان کی اہلیہ انٹیریئر ڈیزائنر ہیں وہ ممبئی میں ایک کلائنٹ سے ملنے کے لیے آئی تھیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow