بیوی کی بات نہ مان کر شوہر کروڑ پتی بن گیا!

مشہور کہاوت ہے کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے لیکن ایک شخص تو اپنی بیوی کی بات نہ مان کر کروڑ پتی بن بیٹھا۔ یہ دلچسپ واقعہ کچھ یوں ہے کہ گھر سے دفتر کے لیے جانے والے شخص کو اس کی بیوی کا راستے میں فون آیا مگر مذکورہ […]

 0  0

مشہور کہاوت ہے کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے لیکن ایک شخص تو اپنی بیوی کی بات نہ مان کر کروڑ پتی بن بیٹھا۔

یہ دلچسپ واقعہ کچھ یوں ہے کہ گھر سے دفتر کے لیے جانے والے شخص کو اس کی بیوی کا راستے میں فون آیا مگر مذکورہ شخص نے اس کی بات نہ مانی جو نوجوان کے کروڑ پتی بننے کی وجہ بن گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکا میں ہوا ہے جہاں ایک شخص ملازمت کے لیے گھر سے نکلا تو لنچ باکس ساتھ لینا ہی بھول گیا۔ اس کا علم ہونے پر مذکورہ شخص کی بیوی نے شوہر کو راستے میں فون کر کے واپس گھر آنے اور لنچ باکس لے جانے کا کہا۔

تاہم شوہر نے بیوی کے کہے پر عمل کرنے اور واپس گھر جانے کے بجائے قریب ہی ایک گروسری اسٹور میں چلا گیا تاکہ دفتر میں کھانے کے لیے کچھ خرید کر ساتھ لے جا سکے۔

اس شخص نے کھانے کے ساتھ ملیئیئر باکس بھی خرید لیا اور جب اس کو اسکریچ کیا تو وہ 3 ملین ڈالر (لگ بھگ 84 کروڑ روپے پاکستانی) جیت چکا تھا۔

لاٹری جیتنے پر اس کی کیفیت نا قابل یقین ملنے والی خوشی کی طرح تھی۔ خوش نصیب نوجواب کا کہنا تھا کہ اسٹور سے نکلنے سے قبل ٹکٹ اسکین کیا تو اس پر لکھا تھا ’’لاٹری ونر‘‘۔

اس کا کہنا تھا کہ مجھے پہلے تو یقین نہیں آیا لیکن جب میں نے تمام صفر دیکھے تو خوشی سنبھالی نہ گئی اور فوری طور پر بیوی کو فون کرکے یہ خوشخبری سنائی۔

نوجوان نے بتایا کہ میں اکثر اپنی بیوی سے مذاق کرتا رہتا ہوں اس لیے اسے فوری طور پر میری بات کا یقین نہیں آیا لیکن بالآخر میں اسے یقین دلانے میں کامیاب ہوگیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow