بھارت کے انکار کے بعد کونسا ملک ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے فیورٹ ہے؟
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کے لیے بھارت کی جانب سے انکار کردیا گیا ہے، تاہم ایونٹ کس ملک میں ہوسکتا ہے وہ نام سامنے آگیا ہے۔ بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال کے بعد زمبابوے T20 ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے ایک مضبوط دعویدار کے طور پر ابھرا ہے، یہ ٹورنامنٹ ابتدائی طور […]
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کے لیے بھارت کی جانب سے انکار کردیا گیا ہے، تاہم ایونٹ کس ملک میں ہوسکتا ہے وہ نام سامنے آگیا ہے۔
بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال کے بعد زمبابوے T20 ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے ایک مضبوط دعویدار کے طور پر ابھرا ہے، یہ ٹورنامنٹ ابتدائی طور پر بنگلہ دیش میں 3 اکتوبر سے شروع ہونا تھا تاہم اب شنید یہ ہے سیاسی ابتری کی وجہ سے شاید وہاں ایونٹ کا انعقاد ممکن نہ ہو۔
ممکنہ طور پر ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے مقام کی تبدیلی بنگلہ دیش میں حکومت مخالف مظاہروں اور کشیدہ صورتحال کی وجہ سے پیدا ہونے والے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کے ایونٹ کی میزبانی سے دستبرداری کے فیصلے کے بعد متبادل میزبان کے طور پر زمبابوے کے ساتھ ساتھ یو اے ای پر بھی غور کیا جا رہا ہے، توقع ہے کہ آئی سی سی منگل 20 اگست تک اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔
خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے سے صاف انکار کردیا تھا، بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کی پیشکش مسترد کردی تھی۔
بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کا کہنا تھا کہ آئی سی سی نے ہمیں کہا تھا ہم ورلڈکپ کی میزبانی کریں، لیکن ہم نے واضح الفاظ میں انکار کر دیا ہے۔
جے شاہ نے کہا کہ مون سون سر پر ہے اور ہم نے اگلے سال ویمنز ون ڈے ورلڈکپ کی میزبانی بھی کرنی ہے، ہم ایسا کوئی اشارہ نہیں دینا چاہتا کہ ہم یکے بعد دیگرے ورلڈکپ کی میزبانی کریں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟