بھارت کی مشہور گلوکارہ چل بسیں
نئی دہلی : بھارت کی مشہور گلوکارہ شاردا سنہا چل بسیں وہ گزشتہ کئی روز سے کینسر میں مبتلا ہوکر مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی صوبہ بہار کی مشہور گلوکارہ شاردا سنہا کا 72 سال کی عمر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب دہلی میں انتقال ہوگیا۔ […]
نئی دہلی : بھارت کی مشہور گلوکارہ شاردا سنہا چل بسیں وہ گزشتہ کئی روز سے کینسر میں مبتلا ہوکر مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی صوبہ بہار کی مشہور گلوکارہ شاردا سنہا کا 72 سال کی عمر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب دہلی میں انتقال ہوگیا۔ ملک بھر میں ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی جارہی تھیں لیکن وہ زندگی کی بازی ہار گئیں۔
سال 2017میں انہیں "ملٹی پل مائیلوما” نامی بون میرو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی معروف گلوکار کو دہلی کے ایمس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور وہ 25 اکتوبر سے اسپتال کے آنکولوجی ڈیپارٹمنٹ میں زیر علاج اور آخری دن وینٹی لیٹر پر تھیں۔
فوک موسیقی کیلئے مشہور شاردا سنہا کو پیر کی رات وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ ان کی آکسیجن کی سطح مسلسل گر رہی تھی۔ یہ بات لوک گلوکارہ کے بیٹے انشومن سنہا نے گزشتہ روز اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بتائی تھی۔
ان کے صاحبزادے کا کہنا تھا کہ والدہ متعدد اندرونی جسمانی اعضاء کی خرابی کے باعث کئی امراض کا شکار تھیں اب کافی مشکل ہے آپ سب دعا کیجئے کہ وہ زندگی کی بازی جیت سکیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم عقیدت کے تہوار چھٹھ کے ساتھ وابستہ ان کے سریلے گانوں کی گونج ہمیشہ برقرار رہے گی۔”
واضح رہے کہ شاردا سنہا بھارت کی معروف گلوکاروں میں سے ایک تھیں۔ شاردا سنہا کو 1991 میں پدم شری اور 2018 میں پدم بھوشن سے بھی نوازا گیا تھا، انہوں نے میتھلی، بھوجپوری، اور مگہی زبانوں میں بے شمار گیت گائے۔ خاص طور پر چھٹھ تہوار کے ان کے گیت بے حد مقبول ہیں۔
اس کے علاوہ ان کی کی آواز ہندی فلموں "میں نے پیار کیا” اور "ہم آپ کے ہیں کون” کے گانوں میں بھی شامل ہے، انوراگ کشیپ کی مشہور فلم "گینگز آف واسع پور” میں ان کا گانا "تار بجلی” بھی بہت مشہور ہوا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟