بھارت میں گینگسٹر لارنس بشنوئی کی تصویر والی ٹی شرٹس فروخت ہونے لگیں
بھارت میں نامور شخصیات کی مبینہ ٹارگیٹ کلنگ اور قتل کی دھمکیاں دینے میں ملوث گینگ کے سرغنہ لارنس بنشوئی کی تصویر والی ٹی شرٹس فروخت ہونے لگیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر کی پولیس کے سائبر ونگ نے کئی ای کامرس ویب سائٹس کے خلاف گینگسٹر لارنس بشنوئی کی تصویر والی ٹی شرٹس […]
بھارت میں نامور شخصیات کی مبینہ ٹارگیٹ کلنگ اور قتل کی دھمکیاں دینے میں ملوث گینگ کے سرغنہ لارنس بنشوئی کی تصویر والی ٹی شرٹس فروخت ہونے لگیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر کی پولیس کے سائبر ونگ نے کئی ای کامرس ویب سائٹس کے خلاف گینگسٹر لارنس بشنوئی کی تصویر والی ٹی شرٹس فروخت کرنے پر مقدمہ درج کر لیا۔
مقدمہ اُس وقت درج کیا گیا جب سائبر ونگ کے اہلکاروں نے ایک آن لائن مشق کے دوران کچھ ای کامرس ویب سائٹس پر ٹی شرٹس کی فروخت دیکھی۔
سائبر رنگ سے منسلک ایک اہلکار نے بتایا کہ ای کامرس پر اس طرح کی مصنوعات کی فروخت معاشرے کیلیے خطرہ ہے جو نوجوانوں کے ذہنوں پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔
5 نومبر کو سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر متعدد صارفین نے ای کامرس پلیٹ فارمز کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کی تصویر والی ٹی شرٹس فروخت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب ایک صارف نے ایکس پر ای کامرس ویب سائٹ کا اسکرین شارٹ شیئر کیا۔
گینگسٹر لارنس بشنوئی اس وقت انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت درج مقدمات میں گجرات کی سابرمتی جیل میں ہے اور اسے 70 سے زائد فوجداری مقدمات کا سامنا ہے۔
لارنس بنشوئی کا گینگ مبینہ طور پر پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل اور بالی وڈ سلمان خان کو دھمکیاں دینے سمیت ہائی پروفائل جرائم میں ملوث رہا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟