بھارت میں مذہبی تہوار میں 2 ہاتھیوں کی لڑائی، رونگٹے کھڑی کر دینے والی ویڈیو
بھارت میں ہندوؤں کے مذہبی تہوار کے دوران دو ہاتھی آپس میں لڑ پڑے جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ انڈین میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست کیرالہ کے ایک مندر میں ہندوؤں کے مذہبی تہوار کے دوران پیش آیا جس نے اس میں شریک ہزاروں افراد […]
بھارت میں ہندوؤں کے مذہبی تہوار کے دوران دو ہاتھی آپس میں لڑ پڑے جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔
انڈین میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست کیرالہ کے ایک مندر میں ہندوؤں کے مذہبی تہوار کے دوران پیش آیا جس نے اس میں شریک ہزاروں افراد کو خوفزدہ کر دیا اور بھگدڑ مچنے سے کئی افراد زخمی بھی ہو گئے۔
ہاتھیوں کی لڑائی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی جس نے دیکھنے والوں کے رونگٹے کھڑے کر دیے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رات کے وقت تھریشور کے علاقے میں ایک مندر میں ہونے والی تقریب میں شریک دو ہاتھیوں میں سے ایک ہاتھی نے اچانک بدمست ہو کر سامنے آنے والے ہاتھی پر حملہ کر دیا۔ جس سے لوگوں میں بھگدڑ اور چیخ وپکار مچ گئی۔
اس موقع پر ہاتھیوں پر بیٹھے افراد زخمی ہوگئے جب کہ بے قابو ہاتھیوں کے پیروں تلے روندے جانے سے بچنے کے لیے سے بھی لوگوں نے دوڑیں لگا دیں جس سے کئی دیگر افراد بھی گھائل ہوئے۔
دو ہاتھیوں کی اس لڑائی میں ہاتھیوں کے مہاوت بھی بال بال بچے اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بدمست ہاتھی نے کم از کم تین بار سامنے والے ہاتھی پر حملہ کیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق انتظامیہ نے صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتے دیکھ کر ہاتھی اسکواڈ کو طلب کیا جس نے صورتحال پر قابو پایا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس پر صارفین کے تنقیدی تبصرے بھی جاری ہیں۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ہم روایات کے نام پر مذہبی رسومات میں کچھ خطرناک کاموں میں ہاتھیوں کا استعمال کرتے ہیں جس سے ان مذہبی تہواروں میں شریک افراد کی جانوں کو خطرات لاحق ہوتے ہیں، حکومت کو اس پر فوری سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟