بھارت، جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کے درمیان تیسرے ون ڈے میں دو بار ٹاس کیوں کرنا پڑا؟

بھارت اور جنوبی افریقی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرے ون ڈے سے قبل دلچسپ صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ریفری نے دو بار ٹاس کرنے کے لیے کہا۔ کرکٹ میچ کے دوران بعض دفعہ عجیب و غریب واقعات دیکھنے میں آتے ہیں، تاہم اس بار کچھ الگ ہی واقعہ پیش آیا جب انڈین اور […]

 0  2
بھارت، جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کے درمیان تیسرے ون ڈے میں دو بار ٹاس کیوں کرنا پڑا؟

بھارت اور جنوبی افریقی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرے ون ڈے سے قبل دلچسپ صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ریفری نے دو بار ٹاس کرنے کے لیے کہا۔

کرکٹ میچ کے دوران بعض دفعہ عجیب و غریب واقعات دیکھنے میں آتے ہیں، تاہم اس بار کچھ الگ ہی واقعہ پیش آیا جب انڈین اور پروٹیز ویمنز کرکٹ ٹیم کے مابین ہونے والے تیسرے ون ڈے میں میچ ریفری نارایانان کوٹے نے جنوبی افریقی کپتان کو دوسری بار ٹاس ہوا میں اچھالنے کا کہا۔

جنوبی افریقی کپتان لورا وولوارڈٹ نے ٹاس کے موقع پر ہیڈز یا ٹیل میں سے ایک چیز پکاری مگر گراؤنڈ میں شور کے باعث ریفری نارایانان ان کے الفاظ سن نہیں سکے اور اس دوران سکہ زمین پر آگیا۔

چنا سوامی اسٹیڈیم بنگلورو میں 23 جون کو ہونے والے میچ کے لیے ریفری نے دوبارہ ٹاس کرنے کا حکم دیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے دوبارہ ہوا میں سکہ اچھالا، بعدازاں جنوبی افریقی کپتان لورا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر ہونے والے ون سیریز میں جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کو تینوں میچز میں شکست سے دوچار کیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow