بھارتی کرکٹر کے نئے ہیئراسٹائل پر دلچسپ میمز بن گئیں
بھارتی کرکٹر یشسوی جیسوال کے نئے ہیئر اسٹائل پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ میمز بنادیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد نئی دہلی پہنچنے والی بھارتی ٹیم نے روہت شرما کی قیادت میں لوک کلیانی مارگ میں وزیراعظم نریندر مودی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ جیسے ہی بھارتی ٹیم مودی سے […]
بھارتی کرکٹر یشسوی جیسوال کے نئے ہیئر اسٹائل پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ میمز بنادیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد نئی دہلی پہنچنے والی بھارتی ٹیم نے روہت شرما کی قیادت میں لوک کلیانی مارگ میں وزیراعظم نریندر مودی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
جیسے ہی بھارتی ٹیم مودی سے ملاقات کے لیے پہنچی تو یشسوی جیسوال کا ہیئر اسٹائل مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا اور صارفین نے میمز بنادیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’یشسول جیسوال وہ بچہ لگ رہے ہیں جو والدین اور ٹیچر کی میٹنگ میں جارہا ہے۔‘
دوسرے صارف نے لکھا کہ ’تمام بھارتی ماؤں کا پسندیدہ ہیئر اسٹائل یہی ہے۔‘
ایک اکاؤنٹ سے لکھا کہ ’جب آپ کی والدہ بال بناتی ہیں۔‘
واضح رہے کہ بھارت نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
اس سے قبل بھارت نے مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں 2007 میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟