بھارتی ٹیم پر چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلیے پاکستان جانے کا دباؤ بڑھ گیا

چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان جانے پر بی سی سی آئی کا واضح موقف سامنے نہیں آیا تاہم بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔ پاکستان آئندہ سال فروری اور مارچ میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میزبان اور دفاعی چیمپئن بھی ہے۔ اس ایونٹ میں 8 ٹیمیں شرکت […]

 0  3
بھارتی ٹیم پر چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلیے پاکستان جانے کا دباؤ بڑھ گیا

چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان جانے پر بی سی سی آئی کا واضح موقف سامنے نہیں آیا تاہم بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔

پاکستان آئندہ سال فروری اور مارچ میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میزبان اور دفاعی چیمپئن بھی ہے۔ اس ایونٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی، 6 ٹیمیں پاکستان آنے کی تصدیق کر چکی ہیں تاہم بھارت کی جانب سے اب تک اس حوالے سے رضامندی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

انڈین میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ ایشیا کپ کی طرح چیمپئنز ٹرافی بھی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جائے گی اور بی سی سی آئی نے آئی سی سی سے اپنے میچز یو اے ای یا سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تاہم بی سی سی آئی نے اس کی تردید کرتے ہوئے ٹیم کے پاکستان جانے یا نہ جانے کا فیصلہ حکومت کے کورٹ میں ڈال دیا ہے۔

تاہم اب بھارتی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان جانے کا دباؤ بڑھ گیا ہے اور یہ دباؤ خود بھارتیوں نے بڑھایا ہے۔

برطانیہ میں مقیم بھارتی شائقین کرکٹ نے بلیو شرٹس کے چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان جانے کا مطالبہ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم پاکستان جائے تب ہی چیمپئنز ٹرافی، چیمپئنز ٹرافی بنے گی اور کانٹے کے میچز ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان جائے گی تو اس کے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات میں بھی بہتری آئے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت آئی سی سی یا ایشیا کرکٹ کونسل کے ایونٹس میں تو ایک دوسرے کے مدمقابل کھیلتے ہیں تاہم باہمی کرکٹ کا سلسلہ 10 سال سے منقطع ہے۔

بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی نہ آئی تو اسکی جگہ کونسی ٹیم شامل ہوگی؟

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow