بھارتی ٹیم پاکستان نہ آئی تو آئی سی سی ان سے نمنٹ لے گا، سابق پاکستانی کپتان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا ہے کہ اگر بھارت کی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئی تو آئی سی سی ان سے نمٹ لے گا۔ قومی ٹیم کے سابق اوپنر و کپتان سلمان بٹ کا خیال ہے کہ یہ آئی سی سی کا فرض ہے کہ وہ اس بات […]

 0  2
بھارتی ٹیم پاکستان نہ آئی تو آئی سی سی ان سے نمنٹ لے گا، سابق پاکستانی کپتان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا ہے کہ اگر بھارت کی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئی تو آئی سی سی ان سے نمٹ لے گا۔

قومی ٹیم کے سابق اوپنر و کپتان سلمان بٹ کا خیال ہے کہ یہ آئی سی سی کا فرض ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ بھارت اور دیگر تمام تمام ٹیمیں شو پیس ایونٹ کے لیے پاکستان کا دورہ کریں، یہ آئی سی سی کی ذمہ داری ہے اور اسے یہ مسئلہ ہینڈل کرنا ہے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق پاکستانی کپتان سلمان بٹ نے کہا کہ کچھ ایسی رپورٹس آئی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے جے شاہ نے مثبت اشارہ دیا ہے، تاہم مجھے ایسا نہیں لگتا کہ جے شاہ نے اس سلسلے میں کوئی اشارہ دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر جے شاہ ایسا کوئی اشارہ دے بھی دیتے تو اس حوالے سے بالکل بھی پُرجوش نہیں ہوتا کیونکہ یہ آئی سی سی کا فرض ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں۔

سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی ٹیم پاکستان آتی ہے تو انھیں خوش آمدید کہیں گے، اگر وہ نہیں آتے ہیں تو آئی سی سی کو اس سے نمٹنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں یہ پتا چل جائے گا کہ وہ صرف دیگر تمام ممالک کے ساتھ ڈیل کر سکتے ہیں یا بھارت کے ساتھ بھی ایسا ہی کر سکتے ہیں، اس سے آئی سی سی کی اتھارٹی کا پتا چل جائے گا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال فروری 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے جبکہ امکان ہے کہ بھارت کے آنے کے صورت میں وہ اپنے تمام میچز لاہور میں ہی کھیلے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow