بھارتی فلمی صنعت کو پچھلے سال 22 ہزار کروڑ کا نقصان کیسے ہوا؟
بھارت کی فلمی اور انٹرٹینمنٹ صنعت کو پچھلے سال پائریسی کی وجہ سے 22،400 کروڑ روپے کے بہت بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہندوستانی تفریحی صنعت کو 2023 میں اتنا بڑا مالیاتی دھچکہ پہنچانے والی چیز پائریسی تھی، انٹرنیٹ اینڈ موبائل ایسوسی ایشن آف […]
بھارت کی فلمی اور انٹرٹینمنٹ صنعت کو پچھلے سال پائریسی کی وجہ سے 22،400 کروڑ روپے کے بہت بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہندوستانی تفریحی صنعت کو 2023 میں اتنا بڑا مالیاتی دھچکہ پہنچانے والی چیز پائریسی تھی، انٹرنیٹ اینڈ موبائل ایسوسی ایشن آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، 2023 میں ہندوستانی تفریحی صنعت کو 22,400 کروڑ روپے کا زبردست نقصان پہنچا۔
بنیادی طور پران اعداد سے پتا لگتا ہے فلم انڈسٹری کو پائریسی روکنے کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت میں 51 فیصد میڈیا صارفین پائریٹڈ ذرائع سے مواد تک رسائی حاصل کرتے ہیں، جس میں اسٹریمنگ سروسز کی 63 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ شراکت ہے۔
ہندوستان کی میڈیا اور تفریحی صنعت کی جانب سے جو سیگمنٹ وائس آمدنی کمائی جاتی ہے اس لحاظ سے یہ 22،400 کروڑ کی رقم چوتھے نمبر پر ہے۔
اس میں سے 13,700 کروڑ روپے فلم تھیٹرز کے پائریٹڈ مواد سے کمائے گئے تھے جبکہ 8,700 کروڑ روپے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے مواد سے کمائے گئے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟