بھارتی اداکار گووندا کی 7سال بعد بھانجے کرشنا (سپنا) سے صلح

ممبئی : بھارتی فلموں کے نامور اداکار گووندا اور ان کے بھانجے کرشنا ابھیشیک (سپنا ) کے درمیان سات سال سے جاری اختلافات ختم ہوگئے۔ ماموں اور بھانجے کے درمیان گزشتہ سات سال سے جاری سرد مہری بالآخر ایک ملاقات کے بعد ختم ہوگئی۔ بھارتی مزاحیہ پروگرام کپل شرما شو میں سپنا کے نام سے […]

 0  0
بھارتی اداکار گووندا کی 7سال بعد بھانجے کرشنا (سپنا) سے صلح

ممبئی : بھارتی فلموں کے نامور اداکار گووندا اور ان کے بھانجے کرشنا ابھیشیک (سپنا ) کے درمیان سات سال سے جاری اختلافات ختم ہوگئے۔

ماموں اور بھانجے کے درمیان گزشتہ سات سال سے جاری سرد مہری بالآخر ایک ملاقات کے بعد ختم ہوگئی۔

بھارتی مزاحیہ پروگرام کپل شرما شو میں سپنا کے نام سے کردار ادا کرنے والے کرشنا ابھیشیک نے اپنے زخمی ماموں اداکار گوندا کی عیادت کی جو ان کی صلح کا باعث بنی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی سپر اسٹار گووندا اپنے گھر میں اچانک ریوالور چلنے سے زخمی ہوگئے تھے،آسٹریلیا سے بھارت واپس آنے کے بعد کرشنا نے سب سے پہلے اپنے ماموں کی خیریت معلوم کرنے کے لیے ان سے ملاقات کی۔

Krushna Abhishek And Govinda

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کرشنا نے تصدیق کی کہ آخرکار ہم دونوں نے تمام گلے شکوے دور کرلیے ہیں اور آگے بڑھ گئے ہیں۔

گووندا کے زخمی ہونے کے بعد کرشنا کی بیوی کشمیرا شاہ نے اسپتال میں گووندا کی عیادت کی تھی جبکہ کرشنا آسٹریلیا کے دورے پر ہونے کی وجہ سے ملاقات نہ کر سکے تھے۔

کرشنا بھارت واپسی کے بعد سب سے پہلے اپنے ماموں کے گھر گئے تھے، انہوں نے کہا کہ ان کے لیے یہ ملاقات انتہائی جذباتی لمحہ تھی۔

دوسری جانب کرشنا نے بتایا کہ گووندا کی بیٹی ٹینا آہوجا سے ملاقات ان کے لیے جذباتی تھی اور انہوں نے گلے لگا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

ملاقات سے متعلق گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ ہم نے خوب ہنسی مذاق کیا اور پرانی یادیں تازہ کیں۔ ایسا لگا جیسے پہلے کی طرح سب کچھ ٹھیک ہوگیا ہو۔

کرشنا نے کہا کہ ان تمام برسوں کی یادیں جو میں نے ماموں اور مامی کے ساتھ گزارے تھے، سب میرے ذہن میں آ گئیں۔ میں نے ماموں سے کہا کہ ہال تو بالکل بدل گیا ہے، اب سب مسائل حل ہو چکے ہیں اور تمام گلے شکوے ختم ہوگئے ہیں۔

کرشنا نے مزید کہا کہ اب میں اکثر ماموں سے ملنے آتا رہوں گا اور اپنی مامی سے بھی ملاقات کروں گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow