بھارتی اداکارہ کی جواں سال بیٹی چل بسیں
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیویا سیٹھ شاہ کی 23 سالہ بیٹی چل بسیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کپور اور کرینہ کپور کی بلاک بسٹر فلم ’جب وی میٹ‘ میں شاہد کپور کی والدہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ دیویا سیٹھ شاہ نے 23 سالہ بیٹی مہیکا شاہ کے انتقال کی خبر سوشل […]
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیویا سیٹھ شاہ کی 23 سالہ بیٹی چل بسیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کپور اور کرینہ کپور کی بلاک بسٹر فلم ’جب وی میٹ‘ میں شاہد کپور کی والدہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ دیویا سیٹھ شاہ نے 23 سالہ بیٹی مہیکا شاہ کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر دی۔
رپورٹ کے طمابق مہیکا شاہ کو چند روز قبل بخار ہوا تھا۔
واضح رہے کہ مہیکا شاہ بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور متعدد کامیاب فلموں میں معاون کردار ادا کرنے والی سشما سیٹھ کی نواسی تھیں۔
سشما سیٹھ نے دھڑکن، کل ہو نہ ہو اور کبھی خوشی کبھی غم جیسی کامیابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
بالی ووڈ شخصیات نے دیویا سیٹھ کی نوجوان بیٹی کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
دیویا کی بیٹی مہیکا طالب علم تھیں اور حال ہی میں انسٹاگرام پر انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جس میں خاندان کی تین نسلوں کی خواتین کو دکھایا گیا تھا اور ساتھ ہی انمول یادیں لکھا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟