بھارتی اداکارہ خطرناک حادثے کا شکار، سرجری کروانی پڑگئی

بھارت کی نامور ٹیلی ویژن اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی داہیا خطرناک حادثے کا شکار ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی نامور ٹیلی ویژن اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی داہیا خطرناک حادثے کا شکار ہو کر اپنے بازو کا فریکچر کروا بیٹھیں۔   View this post on Instagram   A post shared by Divyanka Tripathi Dahiya (@divyankatripathidahiya) […]

 0  4
بھارتی اداکارہ خطرناک حادثے کا شکار، سرجری کروانی پڑگئی

بھارت کی نامور ٹیلی ویژن اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی داہیا خطرناک حادثے کا شکار ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی نامور ٹیلی ویژن اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی داہیا خطرناک حادثے کا شکار ہو کر اپنے بازو کا فریکچر کروا بیٹھیں۔

اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی داہیا کے شوہر وویک دہیا نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے اہلیہ کے ایکسرے کی تصویر شیئر کی ہے۔

وویک نے دیویانکا نے انسٹااسٹوری پر لکھا کہ حادثے میں دیویانکا کا بازو فریکچر ہو گیا اور آج 19 اپریل کو ان کی سرجری کی جائے گی۔

وویک نے ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ ’دیوینکا کے بازو کی دو ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں اور اب انکی سرجری ہوگی تاہم وہ محفوظ ہاتھوں میں ہیں ‘۔

دیوینکا ترپاٹھی اور وویک داہیا ٹیلی ویژن شو ’ یہ ہے محبتیں‘ کے سیٹ پر ایک دوسرے سے محبت میں گرفتار ہوئے اور دونوں نے  8 جولائی 2016 کو شادی کرلی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow