بچوں کیلئے انٹرنیٹ کا محفوظ استعمال کیسے ممکن ہے؟

آج کل کے جدید دور میں ہر کسی کی انٹرنیٹ تک رسائی ممکن ہے، ہر کسی کے پاس گھروں میں لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور اسمارٹ فونز موجود ہیں۔ ایسی صورتحال میں بچوں کو ان چیزوں سے دور رکھنا ممکن نہیں ہے۔ انٹر نیٹ پر پڑھائی لکھائی کے علاوہ اور بھی کچھ آسانی سے دستیاب ہے، […]

 0  8
بچوں کیلئے انٹرنیٹ کا محفوظ استعمال کیسے ممکن ہے؟

آج کل کے جدید دور میں ہر کسی کی انٹرنیٹ تک رسائی ممکن ہے، ہر کسی کے پاس گھروں میں لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور اسمارٹ فونز موجود ہیں۔ ایسی صورتحال میں بچوں کو ان چیزوں سے دور رکھنا ممکن نہیں ہے۔

انٹر نیٹ پر پڑھائی لکھائی کے علاوہ اور بھی کچھ آسانی سے دستیاب ہے، جو ہمارے بچوں کے لئے تباہ کُن ہے، اس مصروف زندگی میں آپ اپنے بچوں پر ہر وقت نظر بھی نہیں رکھ سکتے، آیئے جانتے ہیں بچوں کو کیسے آن لائن سیفٹی فراہم کی جاسکتی ہے؟

آپ بچوں سے بات کریں کہ اور انہیں سمجھانے کی کوشش کریں کہ کونسی معلومات ان کے لئے بہتر ہے اور کونسی نہیں، جیسے بچوں کو سائبر بولنگ وغیرہ کے بارے میں سمجھائیں، بچوں کو انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کے استعمال کی صحیح معلومات دیں اور بچوں کو آن لائن سیفٹی کے طریقوں کے بارے میں آگاہ کریں۔

”پیرینٹل کنٹرول“ آپ کے بچوں کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس کے ذریعے اپنے بچوں کے لئے اپنے کمپیوٹر کو محفوظ بنا سکتے ہیں، جو کانٹین بچوں کے لئے صحیح نہیں ہے اسے بلاک کرنا، کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے استعمال کا وقت طے کرنا اور انٹرنیٹ سرچ کو بچوں کے حق میں بنانا۔ ”پیرینٹل کنٹرول“ کے ذریعے آپ یہ سب کچھ آسانی سے کرسکتے ہیں۔

یوٹیوب کی اگر بات کی جائے تو یہ دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو لائبریری ہے، جہاں ہر منٹ میں ہزاروں ویڈیو اَپ لوڈ کئے جاتے ہیں اور دیکھے جاتے ہیں، ہزاروں ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جو آپ کے بچوں کیلئے انتہائی غیر مناسب ہوتی ہیں۔

آپ کے اور بچوں کے سرچ کرنے میں فرق ہے اس لئے ضروری ہے کہ ان کے لئے انٹرنیٹ پر سرچ کرنے کے لئے سرچ انجن ایسا ہونا چاہئے جو صرف بچوں کی ضرورت کے حساب سے ہی کانٹین بتائے، اس کے لئے انٹرنیٹ پر کئی متبادل ہیں جہاں بچوں کے لئے خاص سرچ انجن موجود ہیں۔

پلے اسٹور پر کڈز پلیس اور ای کوچ پیرینٹل کنٹرول جیسے ایپلی کیشن بھی موجود ہیں، جس سے آپ بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکتے ہیں۔ بچوں کو قابل اعتراض تصاویر، ویڈیو اور آڈیو فائلیں ڈاؤن لوڈ کرنے سے بھی روک سکتے ہیں۔

واٹس ایپ نے نئے فیچر میں صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی

یوٹیوب کے غیرمناسب کانٹینٹ سے اپنے بچوں کو بچانے کے لئے آپ کو یوٹیوب سیٹی موڈ کے بارے میں جاننا ضروری ہے، یہ غیر ضروری کانٹین کو سرچ سے ہٹا دیتا ہے۔ یہ ویڈیو فلٹر ہوتا ہے، جو ایسے ویڈیو کو سرچ نہیں کرنے دیتا جس میں قابل اعتراض کانٹین یا کمنٹ ہوتے ہیں، یہ آپ کے بریو براؤزر پر ایکٹیو کیا جاتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow