بلڈ پریشر گھر میں چیک کرتے ہوئے یہ غلطی ہر گز نہ کریں
اکثر لوگ اپنا بلڈ پریشر گھر میں چیک کرواتے ہیں لیکن اسے چیک کرتے وقت ایک غلطی ہرگز نہ کریں بصورت دیگر بڑی مشکل پیش آسکتی ہے۔ اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر نوٹ کرتے وقت اگر بازو کی پوزیشن غلط ہو تو ریڈنگ درست نہیں آتی خاص طور پر […]
اکثر لوگ اپنا بلڈ پریشر گھر میں چیک کرواتے ہیں لیکن اسے چیک کرتے وقت ایک غلطی ہرگز نہ کریں بصورت دیگر بڑی مشکل پیش آسکتی ہے۔
اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر نوٹ کرتے وقت اگر بازو کی پوزیشن غلط ہو تو ریڈنگ درست نہیں آتی خاص طور پر اگر اسے نیشنل ہیلتھ سروس کی تجویز کردہ طریقے کے مطابق نوٹ نہیں کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق صحیح طریقہ یہ ہے کہ آپ سیدھے بیٹھیں اور بازو کو کسی میز یا ڈیسک پر رکھیں۔ اگر آپ بازو کو گود میں رکھیں گے، تو ایسی صورت میں بلڈ پریشر کی ڈیوائس پیمائش کو زیادہ دکھا سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک ’بڑا فرق‘ پیدا کر سکتا ہے، جس کی وجہ سے غلط تشخیص ہو سکتی ہے، اس لیے درست نتائج کے لیے ایک صحیح طریقہ کار کو اپنانا ضروری ہے۔
جانز ہاپکنز میڈیسن کے محققین نے اس تحقیق کے لیے 133 بالغ افراد کو شامل کیا، جن کی عمر 18 سے 80 سال تھی، اور ان کا بلڈ پریشر اسی وقت نوٹ کیا گیا۔
پیمائش سے پہلے، تمام افراد نے اپنے مثانے کو خالی کیا، دو منٹ تک چہل قدمی کی، اور پھر پانچ منٹ تک آرام سے بیٹھے، پھر ان کا بلڈ پریشر نوٹ کیا گیا۔
اس مقصد کے لیے ہر شخص کے بازو پر ایک بلڈ پریشر بیلڈ لگایا اور ڈیجیٹل بلڈ پریشر ڈیوائس سے 30 سیکنڈ کے وقفے سے کئی بار پیمائش کی۔
پیمائش اس وقت کی گئی جب بازو میز پر رکھا ہوا تھا، بازو گود پر تھا، اور جب بازو بغیر کسی سہارے کے سیدھا تھا۔
بازو کو گود میں رکھنے پر جب بلڈ پریشر نوٹ کیا گیا تو سسٹولک پریشر جو دل کے خون پمپ کرنے کا دباؤ ظاہر کرتا ہے 3.9 mmHg زیادہ ہو گیا، اس کے علاوہ، یہ ڈایسٹولک بلڈ پریشر جو دل کے آرام کرنے کا دباؤ ناپتا ہے کو 4 mmHg بڑھا دیا۔
دوسری طرف، جب بازو بغیر سہارا کے سیدھا تھا ایسی صورت میں بلد پریشر نوٹ کرنے پرسسٹولک پریشر 6.5 mmHg اور ڈایسٹولک 4.4 mmHg بڑھا ہوا نوٹ کیا گیا۔
ان نتائج کے مطابق دونوں صورتوں میں جب بازو گود میں ہو یا بغیر کسی سہارے کے سیدھا یو تو بلڈ پریشر کی ریڈنگ زیادہ آتی ہے۔
NHS کے مطابق، نارمل بلڈ پریشر 90/60mmHg سے 120/80mmHg کے درمیان ہوتا ہے، جبکہ 135/85، 140/90mmHg یا اس سے زیادہ ہوتو ہائی بلڈ پریشر کہا جائے گا۔
محققین تجویز کرتے ہیں کہ ابتدائی پیمائش سے پہلے پانچ منٹ آرام کریں اور پھر چند منٹ بعد دوسری بار چیک کریں تاکہ یہ درست تشخیص کی جاسکے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟