بغیر پیرا شوٹ 33 ہزار فٹ سے گرنے والی خاتون کیسے زندہ بچ گئی؟
بے شک اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے، یوگوسلاؤ ایئر لائنز کی وسنا وولوویچ نامی فلائٹ اٹینڈنٹ کے ساتھ کچھ ایسا ہوا کہ جسے سن کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق خوش قسمت خاتون جس وقت جہاز سے نیچے گری ان کے پاس پیرا شوٹ بھی نہیں تھا، […]
بے شک اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے، یوگوسلاؤ ایئر لائنز کی وسنا وولوویچ نامی فلائٹ اٹینڈنٹ کے ساتھ کچھ ایسا ہوا کہ جسے سن کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق خوش قسمت خاتون جس وقت جہاز سے نیچے گری ان کے پاس پیرا شوٹ بھی نہیں تھا، اس کے باوجود بھی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئیں، جبکہ طیارے میں سوار دیگر 27 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 26 جنوری 1972 کو ایوی ایشن کی تاریخ کا ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا،جب یوگوسلاو ایئر لائنز کے طیارے میں دوران پرواز دھماکہ ہوگیا۔
وسنا وولوویچ نامی فلائٹ اٹینڈنٹ یوگوسلاو ایئر لائنز کی فلائٹ 367 میں سوار تھیں جس وقت طیارہ ایک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔
وسنا وولوویچ نامی فلائٹ اٹینڈنٹ کے علاوہ طیارے میں سوار دیگر تمام 27 مسافر موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے۔
تفتیش کاروں نے انکشاف کیا کہ مذکورہ خاتون حادثے کے وقت طیارے کے پچھلے حصے میں موجود کھانے کی ٹوکری میں پھنس گئی تھی جو زمین پر گر گیا تھا، خاتون کے پاس پیرا شوٹ بھی نہیں تھا، مگر پھر بھی ان کی جان بچ گئی، انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ 10 دن تک بے ہوش رہیں۔
رپورٹ کے مطابق حادثے میں بچ جانے والی خاتون کے کمر، پھسلیوں، سر، ریڑھ کی ہڈی اور ٹانگیں شدید متاثر ہوئیں۔ ریڑھ کی ہڈی میں آنے والے زخموں کی وجہ سے ان کی کمر سے نیچے کا حصہ عارضی طور پر مفلوج ہوگیا تھا۔
تائیوان اسمبلی میں ہاتھا پائی، اپوزیشن رکن’’حکومتی بل‘‘ چھین کر ایوان سے فرار، ویڈیو وائرل
یہ واقعہ 1985 میں گنیز بک آف ریکارڈ کا بھی حصہ بنا، واضح رہے کہ وسنا وولوویچ 2016 میں 66 برس کی عمر انتقال کرچکی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟