برطانوی حکومت کی کورونا انکوائری رپورٹ میں ہولناک انکشافات
عالمی وبا کورونا نے سال 2020 میں برطانیہ میں بھی تباہی مچائی برطانوی حکومت کی کوویڈ انکوائری رپورٹ میں ہولناک انکشافات سامنے آئے ہیں۔ برطانیہ میں کووڈ 19 کی عالمی وبا کے حالے سے برطانوی حکومت کی انکوائری رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں ہولناک انکشافات کیے گئے ہیں اور بتایا گیا ہے کہ ملک […]
عالمی وبا کورونا نے سال 2020 میں برطانیہ میں بھی تباہی مچائی برطانوی حکومت کی کوویڈ انکوائری رپورٹ میں ہولناک انکشافات سامنے آئے ہیں۔
برطانیہ میں کووڈ 19 کی عالمی وبا کے حالے سے برطانوی حکومت کی انکوائری رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں ہولناک انکشافات کیے گئے ہیں اور بتایا گیا ہے کہ ملک میں کورونا سے نمٹنے کی ساری منصوبہ بندی ہی غلط کی گئی۔
رپورٹ میں برطانیہ میں کورونا سے ہونے والی بڑی ہلاکتوں کی وجہ حکومت کی غلط منصوبہ بندی قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں انفلوائنزا کی نئی وبا سے نمٹنے کی تیاری کی گئی تھی لیکن اس کی جگہ کورونا آ گیا۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کووڈ کے دنیا بھر میں پر پھیلانے کے باوجود اس وقت کی حکومت نے اس وائرس کو روکنے کے لیے موثر اقدامات نہیں کیے۔ حکومت بیماری کو روکنے کے بجائے متاثرین سے نمٹنے میں مصروف رہی جس سے انسانی ہلاکتوں کے ساتھ معاشی نقصان میں بھی اضافہ ہوا۔
اس انکوائری رپورٹ میں 69 ماہرین اور سیاستدانوں نے شواہد فراہم کیے، جن میں سابق برطانوی وزیراعظم اعظم ڈیوڈ کیمرون، جیمریمی ہنٹ بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مستقبل میں کورونا سے زیادہ مہلک ایک اور وبا پھیلنے کا خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ چین میں 2019 میں شروع ہونے والی کووڈ 19 نے 2020 میں پوری دنیا میں پنجے گاڑھ لیے تھے اور دنیا کو بند کرا دیا ہے۔
اس جان لیوا بیماری سے لاکھوں انسان ہلاک اور کروڑوں متاثر ہوئے تھے۔ بڑے متاثرہ ممالک میں امریکا، برطانیہ، بھارت سمیت دیگر کئی ممالک شامل ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟