برسبین میں مقیم پاکستانی کا وطن سے محبت کا انوکھا اظہار، پاک آسٹریلیا میچ میں انسانی پرچم بنانے کا اعلان

برسبین میں مقیم پاکستانی نے وطن سے محبت کا انوکھا اظہار کرتے ہوئے آئندہ ماہ ہونے والے پاک آسٹریلیا میچ میں انسانی پرچم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ طارق نوید جو طویل عرصے سے آسٹریلوی شہر برسبین میں مقیم ہیں لیکن وطن کی محبت سے سرشار ہیں اور اسی محبت کا انوکھے انداز سے اظہار […]

 0  1
برسبین میں مقیم پاکستانی کا وطن سے محبت کا انوکھا اظہار، پاک آسٹریلیا میچ میں انسانی پرچم بنانے کا اعلان

برسبین میں مقیم پاکستانی نے وطن سے محبت کا انوکھا اظہار کرتے ہوئے آئندہ ماہ ہونے والے پاک آسٹریلیا میچ میں انسانی پرچم بنانے کا اعلان کیا ہے۔

طارق نوید جو طویل عرصے سے آسٹریلوی شہر برسبین میں مقیم ہیں لیکن وطن کی محبت سے سرشار ہیں اور اسی محبت کا انوکھے انداز سے اظہار کرتے ہوئے انہوں نے آئندہ ماہ ہونے والے پاک آسٹریلیا ٹی 20 میچ کے لیے گابا اسٹیڈیم کے 800 ٹکٹ خرید لیے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا نے گابا اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹی 20 میچ کے لیے 800 نشستوں پر مشتمل پاکستان فین زون بنانے کا اعلان کیا تھا اور طارق نوید نے اس سے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے تمام 800 ٹکٹ خرید لیے ہیں۔

طارق نوید نے میچ کے روز پاکستان فین زون میں سبر ہلالی انسانی پرچم بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اس موقع پر طارق نوید نے کہا کہ مشکل وقت میں پاسکتان کرکٹ کے ہیروز کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔ پاکستان سے آئے ہیروز آسٹریلیا میں ہمارے مہمان ہوں گے۔ ہم برسبین میں ان کا شاندار استقبال اور حوصلہ افزائی کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچوں کی سیریز آئندہ ماہ 4 سے 18 نومبر کے درمیان کھیلی جائے گی۔

دوسرے کا آغاز 4 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا جہاں پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 8 نومبر کو ایڈیلیڈ اور تیسرا میچ 10 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز گابا اسٹیڈیم میں 14 نومبر کو شیڈول پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا۔ دوسرا میچ 16 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ جبکہ تیسرا اور آخریچ میچ 18 نومبر کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ گرین شرٹس نے آسٹریلوی سر زمین پر آخری ون ڈے انٹریشنل سیریز 2016 جب کہ آخری ٹی 20 میچ 2022 میں ایڈیلیڈ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا تھا جہاں اسے انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow