برازیلین فٹبالر کو جنسی ہراسانی کے جرم میں قید کی سزا
اسپین کی عدالت نے برازیل کے سابق فٹبالر ڈینی ایلوس کو جنسی ہراسانی کے جرم میں ساڑھے 4 سال قید کی سزا سنا دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق فٹبالر ڈینی ایلوس پر دسمبر 2022 میں بارسلونا کے ایک نائٹ کلب میں نوجوان خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا الزام تھا۔ رپورٹ […]
اسپین کی عدالت نے برازیل کے سابق فٹبالر ڈینی ایلوس کو جنسی ہراسانی کے جرم میں ساڑھے 4 سال قید کی سزا سنا دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق فٹبالر ڈینی ایلوس پر دسمبر 2022 میں بارسلونا کے ایک نائٹ کلب میں نوجوان خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا الزام تھا۔
رپورٹ کے مطابق 3 بار چیمپیئنز لیگ جیتنے والے ڈینی ایلوس کو عدالت نے جیل کی سزا پوری کرنے کے بعد 5 سال پروبیشن کرنے کی ہدایت کی ہے اور ساتھ ہی عدالت نے فٹبالر کو متاثرہ خاتون کو ایک لاکھ 50 ہزار یورو معاوضہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے کہا کہ یہ ثابت ہوتا ہے کہ ’ فٹبالر نے متاثرہ خاتون سے زبردستی کی تھی ، خاتون کی مرضی شامل نہیں تھی اور متاثرہ خاتون کی گواہی کے علاوہ ایسے شواہد موجود ہیں جس سے ان کا جرم ثابت ہوگیا ہے‘۔
عدالت نے فیصلہ کیا ہے کہ فٹبالر نے شکایت کنندہ نوجوان خاتون سے زبردستی کی، اسے زمین پر پھینکا اور اس کی مرضی کے خلاف جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، اس دوران خاتون نے بھی مزاحمت کرنے کی کوشش کی‘۔
استغاثہ نے 40 سالہ فٹبالر کے لیے 10 سال پروبیشن کے ساتھ 9 سال قید کی سزا کی درخواست کی تھی۔
واضح رہے کہ فٹبالر ایلوس جنوری 2023 میں گرفتاری کے بعد سے پولیس کی حراست میں ہیں، ضمانت کی درخواستوں کے باوجود عدالت نے انہیں ملک چھوڑنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے رہا کرنے سے انکار کردیا تھا۔
ڈینی ایلوس فٹبالر کی دنیا میں جانا مانا نام ہے، انہوں نے اپنے کامیاب کیریئر میں 42 ٹرافیاں جیتیں، وہ سال 2008 سے 2016 تک بارسلونا کے ساتھ رہے جہاں انہوں نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی، جس کے دوران انہوں نے 23 ٹرافیاں جیتیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟