بالی ووڈ کے تینوں ’خانز‘ ایک ساتھ فلم میں کب نظر آئیں گے؟ عامر خان کا انکشاف
بالی ووڈ کے خانز یعنی سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان دنیا بھر کے مداحوں کا دیرینہ مطالبہ جلد پورا کرنے والے ہیں۔ بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان پہلی بار مشہور کامیڈین کپل شرما کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، انہوں نے شو میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے […]
بالی ووڈ کے خانز یعنی سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان دنیا بھر کے مداحوں کا دیرینہ مطالبہ جلد پورا کرنے والے ہیں۔
بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان پہلی بار مشہور کامیڈین کپل شرما کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، انہوں نے شو میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔
بالی ووڈ اداکار سے ایک مداح نے سوال پوچھا کہ ہم نے سلمان خان اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ فلم میں دیکھا ہے لیکن کوئی ایسا جادو کریں جس میں ہم آپ تینوں کو ایک فلم میں دیکھ سکیں۔
جس کا جواب دیتے ہوئے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے تصدیق کی کہ اور کہا کہ ’ حال ہی میں سلمان اور شاہ رخ سے ملا اور ایک ساتھ فلم میں کام کرنے کی بات کی‘۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ میں نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کو کہا کہ ہم تینوں کو انڈسٹری میں کئی سال ہوگئے اور ہمارے کروڑوں مداح ہمیں ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں اور اگر ایک ساتھ کام نہیں کریں گے تو یہ مداحوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔
اداکار نے مزید بتایا کہ ہمیں اچھی کہانی ملے گی تو ہم ضرور ایک ساتھ کام کریں گے، ‘اب دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے، مجھے لگتا ہے کہ ہم تینوں ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔
سابقہ اہلیہ رینا دتہ نے تھپڑ مارا تھا: برسوں بعد عامر خان کا انکشاف
واضح رہے کہ بالی ووڈ کے تینوں خانز اگرچہ الگ الگ فلموں میں مختصر کرداروں یا مرکزی کرداروں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں لیکن تینوں کی کوئی بھی مشترکہ فلم آج تک سامنے نہیں آسکی۔
تاہم رواں برس مارچ میں تینوں خانز ایک ساتھ اننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریبات میں ایک ساتھ ایک اسٹیج پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔
عامر خان کی جانب سے پہلی بار مشترکہ فلم کی تصدیق کے بعد شائقین نے خوشی کا اظہار کیا کہ بالآخر وہ ایک ساتھ تینوں خانز کو دیکھ سکیں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟